تحصیل منچن آباد
تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔ ۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام منچن آباد ہے۔ اس میں 20 یونین کونسلیں ہیں۔
ملک | پاکستان |
---|---|
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع بہاولنگر |
منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | +6 (UTC) |
ضلع بہاولنگر کی دیگر تحصیلیں
ترمیمتاریخ
ترمیمتحصیل منچن آباد کی مختصر تاریخ
منچن آباد شہر 1860-1870 کے درمیان بسایا گیا، 1876 میں یہاں تھانہ کا قیام عمل میں آیا شہر کو ایک گول دائرے میں بسایا گیا جس کی مشابہت لندن کی وال اسٹریٹ سے ملتی جلتی ہے، یہاں کے لوگوں کی کثیر تعداد کا پیشہ زراعت تھا جو اب تک چلا آ رہا ہے انیسویں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں شہر کی اہمیت اس وقت بڑھی جب اس کے جنوب مشرق میں اک غلہ منڈی کا قیام عمل میں لایا گیا، بعد یہ علاقہ منڈی صادق گنج منچن آباد کی سب تحصیل بن گیا 1920 کے بعد ریاست بہاول پور میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے تو یہاں بھی شہرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوا، عدالتوں اور ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا گیا، ستلج ویلی پراجیکٹ جو دنیا کا بہترین نہری نظام ہے اسی علاقے ہو کر سے گزرتا ہے، منچن آباد کا نام ریاست بہاولپور کے سابق سٹیٹ سپریٹنڈنٹ کرنل مینچن کے نام پر رکھا گیا تھا یاد رہے کہ پرانا شہر گول سڑک کے اندر ہی بسایا گیا تھا جبکہ مدنی چوک کو مرکزی بس سٹینڈ کی حیثیت حاصل تھی، یہاں کی تاریخی عمارتوں میں ابوبکر چوک کے آس پاس تاریخی گھر اور دکانیں آج بھی ماضی کی یاد دلاتی ہیں، یہاں نہر فورڈ واہ پہ واقع بغیر ستون کے پل بہت مشہور ہے، جو 1971 کی جنگ میں بال بال تباہ ہونے سے بچ گیا جبکہ تحصیل کی کل آبادی 4 لاکھ کے آس پاس ہے اور رقبہ 1700 مربع کلومیٹر سے کچھ زائد ہے۔
شہر کی بیس یونین کونسلیں ہیں اور یہ اب بھی رقبے کے لحاظ سے پنجاب کی دوسری بڑی تحصیل ہے۔ مشہور قصبہ جات میں منڈی صادق گنج اور میکلوڈ گنج شامل ہے، منچن آباد کی تاریخ بارے مفصل کتاب منڈی صادق گنج کے ابو الممتاز ارشاد احمد عباسی کی لکھی ہوئی ہے جس میں مزید مفید معلومات مل سکتی ہے۔
منچن آباد کے نواحی گاؤں کرم پور گدھوکا میں 150 برس قبل نواب آف بہاولپور صبح صادق کے بنائے گئے۔ محلات خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔
آج بھی ان محلات کے کمروں کے اندر کی گئی نقش نگاری نمایاں دکھائی دے رہی ہے اور کمروں کی اندورنی دیواروں کی خوبصورتی میں اضافہ کیے ہوئے ہے،
ان تاریخی محلات میں نواب آف بہاولپور کچہری لگایا کرتے تھے اور یہیں پر سزا اور جزا کے فیصلے بھی سنائے جاتے تھے اس لیے یہاں پر جیلیں بھی موجود ہیں۔
یونین کونسلیں
ترمیم- منچن آباد 1
- منچن آباد 2
- منڈی صادق گنج
- حسال سارو
- مات والا
- قائم پور
- گریہ آباد
- احمد پور میکلوڈ گنج
- حسن والا
- پیر گھر
- روحانہ
- شہباز پور
- خولہ مرزے کا
- بونگا اکبر ماری نہال
- فدائی شاہ
- علی نکہ
- محمد پور سنسارا
- کبوتری
- لالیکا۔
- مغنیاں والی
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- ضلع بہاولنگر کا تصویری تعارفآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tmabahawalnagar.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ضلع بہاولنگر کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں - حکومت پاکستان"۔ 09 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2010