شہرمنچن آباد( ضلع بہاولنگر، پنجاب، پاکستان ) تحصیل منچن آباد کا صدر مقام ہے۔1876ء میں یہاں تھانہ کا قیام عمل میں آیا ۔

ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع بہاولنگر
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)

یہ شہر1860ء-1870ء کے دوران ایک گول دائرے کی شکل میں بسایا گیا۔ جس کی مشابہت لندن کی وال اسٹریٹ سے مہے۔

ابتدا ہی سے لوگوں کی کثیر تعداد کا پیشہ زراعت تھا جو اب تک چلا آ رہا ہے ۔

انیسویں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں شہر کی اہمیت اس وقت بڑھی جب جنوب مشرق میں غلہ منڈی قائم ہوئی۔جس کی وجہ سے یہ علاقہ منڈی صادق گنج منچن آباد کی سب تحصیل بن گیا۔

1920ء کے بعد ریاست بہاولپور  میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے تو یہاں بھی شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوا، عدالتوں اور ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا گیا، ستلج ویلی پراجیکٹ جو دنیا کا بہترین نہری نظام ہے اسی علاقے سے ہو کر گزرتا ہے،  منچن آباد کا نام ریاست بہاولپور کے سابق سٹیٹ سپریٹنڈنٹ (پولیٹیکل ایجنٹ) کرنل منچن کے نام پر رکھا گیا ۔

یاد رہے کہ پرانا شہر گول سڑک کے اندر ہی بسایا گیا تھا جبکہ مدنی چوک کو مرکزی بس سٹینڈ کی حیثیت حاصل تھی۔یہاں کی تاریخی عمارتوں میں ابوبکر چوک کے آس پاس تاریخی مکانات اور دکانیں آج بھی ماضی کی یاد دلاتی ہیں،  نہر فورڈ واہ کا پل بہت مشہور ہے جو بغیر ستونوں کے بنایا گیا ہے یہ پل 1971ء کی جنگ میں تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا تھا۔

اور یہاں پر 1909ء میں مدرسہ جامعہ صادقیہ عباسیہ قائم کیا گیا جو اس وقت بھی اپنی سینکڑوں شاخوں سمیت دن رات اشاعت دین کے لیے کوشاں ہے۔

ناگر محل ترمیم

ناگر محل کے نام سے معروف سیٹھ ناگر کی تعمیر کر دہ رہائش گاہ شہر کے مین بازار کے کارنر پر محکمہ مال کے آفس کے ساتھ واقع ہے ۔ یہ عمارت ہندو سیٹھ ناگر نے ذاتی رہائش کے لیے 1930ء میں تعمیر کی جو فن تعمیر کا ایک نادر نمو نہ ہے۔90سال بعد آج بھی یہ عمارت دیکھ کر کوئی بھی انسان حیرت اور تعجب کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔۔قیام پاکستان کے بعد ہندو سیٹھ ناگر کی ہندوستان ہجرت کے بعد اس عمارت میں (میاں باغ علی سکھیرا ممبر لیجسلیٹو اسمبلی متحدہ ہندوستان نے رہائش اختیار کی ۔

بطور تحصیل ترمیم

تحصیل کی کل آبادی 4 لاکھ کے لگ پھگ ہے اور رقبہ 1700 مربع کلومیٹر سے زائد ہے۔

تحصیل منچن آباد کی 20 یونین کونسلیں ہیں اور یہ اب بھی رقبے کے لحاظ سے پنجاب کی دوسری بڑی تحصیل ہے۔ تحصیل کے دیگر مشہور شہروں میں منڈی صادق گنج اور احمد پورمیکلوڈ گنج شامل ہیں ، منچن آباد کی مفصل تاریخ کے متعلق منڈی صادق گنج سے تعلق رکھنے والے مؤلف ابو الممتاز ارشاد احمد عباسی   نے کتاب لکھی ہے ۔

حوالہ جات ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔