کنری پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی ایک تحصیل ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق کنری تعلقہ کی آبادی دو لاکھ چھتیس ہزار 236,831 افراد پر مشتمل ہے۔


Kunri Tehsil
تحصیل کنری
تحصیل کنری کا نقشہ سرخ رنگ میں آویزاں ہے
تحصیل کنری کا نقشہ سرخ رنگ میں آویزاں ہے
ملک پاکستان
صوبہ سندھ
ضلعضلع عمرکوٹ
تشکیلاپریل 1993ء
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم (ٹاؤن میونسپل کارپوریشن)
 • قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ)نوید الرحمٰن لاڑک
 • انتخابی حلقےاین اے۔213 عمرکوٹ
پی ایس-51 (عمرکوٹ-3)
رقبہ
 • کل585 کلومیٹر2 (226 میل مربع)
بلندی11 میل (36 فٹ)
بلند ترین  مقام14 میل (46 فٹ)
پست ترین  مقام7 میل (23 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء)
 • کل237,063
 • کثافت405/کلومیٹر2 (1,050/میل مربع)
رمزیہ ڈاک69100
ٹیلی فون کوڈ238
آیزو 3166 رمزPK-SD

علم آبادیات

ترمیم

مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق کنری تعلقہ کی آبادی 236,831 افراد پر مشتمل ہے جن میں 205,541 افراد سندھی زبان بولتے ہیں جبکہ 13,640 پنجابی، 8,189 اردو، 1,850 بلوچی، 1,768 پشتو، 1,501 ہندکو، 734 سرائیکی، اور 3,608 افراد دیگر زبانیں بولتے ہیں۔




 

کنری تعلقہ کی زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)

  سندھی (86.78%)
  پنجابی (5.75%)
  اردو (3.45%)
  دیگر (3.99%)

منشیات کی سرعام فروخت

ترمیم

کنری سمیت نبی سر روڈ، ٹالہی، میمن کنری، نبی سر تھر اور تحصیل کنری کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں بر سرعام شراب، چرس، افیون، ہیروئن اور انتہائی مضرصحت گٹکے کی فروخت جاری ہے۔[1]

پینے کے پانی کا بحران

ترمیم

تحصیل کنری میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ کئی دیہات میں تالاب سوکھ کر خشک ہیں۔ یہاں کے مکین مکین 200 روپیے سے 300 روپیے فی ڈرم پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں -[2]

جرائم کی صورت حال

ترمیم

کنری شہر کو دوسرے شہروں سے ملانے والی رابطہ سڑکوں پر ان دنوں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے جہاں جرائم پیشہ افراد دن دہاڑے شہریوں سے موٹر سائیکل، نقد رقم موبائل فون ودیگر قیمتی سامان چھین رہے ہیں اور پورے علاقے میں دندتاتے پھر رہے ہیں مگر اطلاع کے باوجود پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے سے قاصر ہیں -[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. حصیل کنری اورعمرکوٹ میں منشیات کی سرعام فروخت جاری[مردہ ربط]
  2. "تحصیل کنری میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا -"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2015 
  3. تحصیل کنری میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کا احتجاج[مردہ ربط]