کوٹ مومن
کوٹ مومن ضلع سرگودھا، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1]
تحصیل | |
کوٹ مومن | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | سرگودھا |
تحصیل | کوٹ مومن |
ڈاک رمز | 40450 |
ڈائلنگ کوڈ | 04866 |
نام
ترمیمیہاں بسے والے ممنانہ قبیلہ کی وجہ سے شہر کا نام کوٹ مومن ہے۔
تاریخ
ترمیمایک قدیم شہر جو تقسیم ہند سے پہلے سے آباد ہے۔ یہاں قائم تھانہ کی عمارت پر 1865ء کی تاریخ درج ہے۔21 جون، 2003ء کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اسے تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ اس تحصیل کا صدر مقام کوٹ مومن ہے۔
جغرافیہ
ترمیمکوٹ مومن کے مشرق کی طرف تاریخی شہر بھابھڑہ واقع ہے، جو ایک روایت کے مطابق مغلیہ سلطنت کے بانی ظہیرالدین بابر کے نام پر رکھا گیا۔ کوٹ مومن کے مغرب میں
للیانی ( جو رقبہ کے لحاظ سے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں ہے)اور شہر بھلوال اور معظم آباد کا قصبہ واقع ہے۔ شمال میں سالم اور جنوب میں مٹیلہ واقع ہے.
حدودِ اربعہ
ترمیمکوٹ مومن سرگودھا سے 40 کلومیٹر کی دوری پر شمال مشرق کی جانب موٹروے ٹو (2) پر واقع ہے[2]۔
آبادی
ترمیمکوٹ مومن کی کل آبادی پچاس ہزار ہے، جبکہ آبادی کی اکثریت مسلمان اور پنجابی بولنے والوں کی ہے۔ قلیل تعداد میں ہندو اور مسیحی بھی آباد ہیں۔ مرکزی بازار میں ایک مندر موجود ہے، جو قیام پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔
حکومت
ترمیممحسن شاہ نواز رانجھا (ممبر قومی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)
"میاں مناظر علی رانجھا (ممبر صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)
چوہدری طاہر احمد سندھو (ممبر صوبائی اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ نواز)
تعلیم
ترمیملڑکیوں اور لڑکوں کے ڈگری کالجوں اور سرکاری اسکولوں سمیت کئی ایک غیر سرکاری کالج اور اسکول قائم ہیں جن میں دارالہدیٰ اسکول، دارارقم اسکول، منہاج القرآن اسکول ،مپس اسکول اور قمرالاسلام اسکول بنگله گھله پور شامل ہیں۔ تعلیمی سہولیات کے فقدان کے باعث طلبہ بڑے شہروں کی طرف چلے جاتے ہیں[3]۔
اہم تعلیمی ادارے
ترمیم- جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ محبت کالونی کوٹ مومن
- مدرسۃ المدینہ فیضانِ مدینہ محبت کالونی کوٹ مومن
- گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ مومن
- گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ مومن برائے خواتین
- گورنمنٹ کالج کوٹ مومن (فار بوائز)
- دارالہدیٰ ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج کوٹ مومن
- دار ارقم ماڈل ہائی اسکول کوٹ مومن
- منہاج القرآن ہائی اسکول کوٹ مومن
- دی ایجوکیڑ اسکول سسٹم کوٹ مومن
- قمرالاسلام ماڈل اسکول بنگله گھله پورکوٹ مومن
- دی ینگ اسکالرز گرلز پبلک اسکول کوٹ مومن
دانشگاہیں (کالجز)
ترمیم- دی سپیرئر کالج کوٹ مومن
- گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کوٹ مومن
- کوٹ مومن کالج آف ایجوکیشن
- گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ مومن (9 چک)
دیگر اہم سرکاری ادارے
ترمیم- نادرا آفس کوٹ مومن
- ٹیلی فون ایکسچینج، واپڈا آفس
- پولیس اسٹیشن کوٹ مومن
- پاکستان پوسٹ آفس کوٹ مومن
- سول ہسپتال کوٹ مومن
- عدالت ایڈیشنل سیشن جج کوٹ مومن
- تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس
صحت
ترمیمٹرسٹ ہسپتال
ترمیم- تحصیل ہیڈ کوارٹرسول ہسپتال
نجی ہسپتال
ترمیم- بھلی ہسپتال (محلہ شاہی مسجد)
- اللہ یار میڈیکل سنٹر (بھلوال روڈ)
- الحسنین ہسپتال (سالم روڈ)
- حمزہ ہسپتال (بھاگٹانوالہ روڈ)
پینے کا پانی
ترمیم- الخدمت واٹرفلٹریشن پلانٹ (محلہ خواجہ آباد)
- گورنمنٹ واٹرفلٹریشن پلانٹ (مسلم بازار)
- واٹر ٹینک سول ہسپتال
زراعت
ترمیمکوٹ مومن ایک زرعی علاقہ ہے، جس کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے۔ یہاں کی سب سے بڑی زرعی پیداوار کینو اور مالٹا ہے، جسے ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، سری لنکا، جاپان اور کوریا برآمد کیا جاتا ہے۔ یہاں پیدا ہونے والے خوش ذائقہ کینو اور مالٹا کی وجہ سے کوٹ مومن کو ’’ترش پھلوں کا شہر‘‘یا (City of Citrus) کہا جاتا ہے[4]۔
دیگر زرعی پیداوار میں گندم، چاول، گنا اور مختلف قسم کی سبزیاں شامل ہیں۔
ذرائع آمدورفت
ترمیم- گاڑا ٹرانسپورٹ کمپنی
موٹروے
ترمیم- اسلام آباد - لاہور موٹر وے، ایم 2
تفریحی مقامات
ترمیم- ٹی ایم اے پارک
- ماڈل ٹاؤن پارک
- سٹی سنٹر پارک
اہم رہائشی علاقے
ترمیم- محلہ خواجہ آباد
- بلدیہ ٹاؤن
- محلہ لکاں والا
- محلہ تارڑاں والا
- محلہ احمد خان
- اسلام آباد کالونی
تجارتی مراکز
ترمیم- مین بازار
- چناب بازار
- سرگودھا روڈ
- راجا بازار
- سٹی سنٹر مڈھ روڈ
- مسلم بازار
مزارات
ترمیم- مزار میاں محمد قادر بخش تھہیم (بھلوال روڈ)
- مزار سید چنن شاہ (مڈھ موڑ)
- مزار بی بی پاک دامن سرکار (محلہ احمد خان)
دينی مدارس
ترمیماہم دینی مدارس میں جامعہ گلزار مدینہ، جامعہ گلزار طیبہ (سرگودھا روڈ)، جامعہ عبد اللہ بن مسعود اور جامعہ رفیق الاحناف ،مدرستہ المدینہ للبنین و للبنات [(دعوت اسلامی)(سرگودھا روڈ،سالم روڈ،مین بازار)]شامل ہیں۔
شرب و طعام
ترمیمکوٹ مومن کے مشہور مشروبات میں لسی، ستو، بادام سردائی اورشکنجبین شامل ہیں جو موسم گرما میں کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کی غذائے اول گندم کی روٹی ہے۔ اس کے علاوہ چاول، گوشت اور دوسری مقامی سبزیاں بھی کھانے میں بہت پسند کی جاتی ہیں ۔
کھیل
ترمیم- کرکٹ
- والی بال
- پتنگ بازی
اخبارات
ترمیم- روزنامہ جنگ
- روزنامہ ایکسپریس
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ضلع سرگودھا کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (بزبان انگریزی)۔ حکومت پاکستان
- ↑ انگریزی وکی پیڈیا
- ↑ تاریخ کوٹ مومن
- ↑ Kot Momin - Wikipedia