تحصیل کلر سیداں
تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان کی 7 تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام کلر سیداں ہے۔ کلر سیداں راولپنڈی سے 40 کلومیٹر، اسلام آباد سے 50 کلومیٹر، ڈڈیال سے 50 کلومیٹر، گوجر خان سے 24 کلومیٹراور لاہور سے 254 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ تحصیل1 جولائی 2004ء میں ضلع راولپنڈی کی تحصیل بنی اس سے پہلے یہ تحصیل کہوٹہ کاحصہ تھی یہ تحصیل 420 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے اس میں 19 یونین کونسلیں ہیں۔ تحصیل کلر سیداں کی آباد ایک لاکھ نوے ہزا رہے۔ کلر سیداں کو عام زبان میں کلر بھی کہتے ہیں۔
تحصیل | |
ملک | پاکستان |
علاقہ | پنجاب، پاکستان |
ضلع | ضلع راولپنڈی |
صدر مقام | کلر سیداں |
میونسپل کمیٹی | 1 |
قصبے | 20 |
یونین کونسلیں | 11 |
رقبہ | |
• کل | 420 کلومیٹر2 (160 میل مربع) |
آبادی | |
• کل | 190,000 |
منطقۂ وقت | پی ایس ٹی (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | پی ڈی ٹی (UTC+6) |
ٹیلی فون کوڈ | 051 |
تاریخ
ترمیماس تحصیل میں ہزاراں سالوں سے انسان رہتے آے ہیں۔ یہاں پر ایسے نشانات پاے گئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کے یہاں پر انسان کتنا پرانا رہتا آیا ہے یہ ہندوؤں اور بدھ مت کے دور سے بھی گذرا ہے۔ پنجاب کے گندھارا دور کا ایک بڑا نشان مانکیالہ سٹوپا اس کے قریب ہے۔ جو کشان دور میں بنایا گیا تھا۔ اور یہ دسویں صدی میں پنجاب کی 29ویں آزاد حکومت کابل شاہی میں رہی۔ اس کے بعد یہ عزنی اور پھر دہلی کی سلطنتو ں کے ساتھ جڑی رہی۔ 18ویں صدی میں اورنگ زیب کی وفات کے بعد مغل سلطنت کمزور پڑ نے پر ایران نے ہلہ بول دیا۔ پنجاب کو 1737ء سے لے کر 1797ء تک اس مشکل دور سے گذرنا پڑا۔ رنجیت سنگھ کے دور میں یہاں پر امن اور کاروبار شروع ہوا۔ 1849ء میں پنجاب پر انگریزؤں نے قبضہ کر لیا۔ یہاں پرمسلمانوں کے ساتھ ہندو اورسکھ بھی رہتے رہے ہیں۔ کلر شہر میں بیدی محل اور کرشن مندر اس وقت کی نشانیاں ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد ہندو اور سکھ یہاں سے چلے گئے۔
تحصیل کلر سیداں کو سڑک کے رستے گوجر خان، روات، بیول، کہوٹہ راولپنڈی اور آزاد جموں و کشمیر سے ملایا گیا ہے۔
کلر سیداں | ||||
---|---|---|---|---|
مانکیالہ سٹوپا | کرشن مندر | بیدی محل |
قابل ذکر لوگ
ترمیم- امیر حیدر خان
- جنرل ٹکا خان
- نثار علی خان حلقہ این اے باون
- شاہد خاقان عباسی حلقہ این اے پچاس
- غلام مرتضی ستی حلقہ این اے پچاس
- راجہ محمد علی حلقہ پی پی دو
- کرنل شبیر اعوان حلقہ پی پی دو
- راجہ صغیر احمد حلقہ پی پی دو
سیاحوں کی توجہ کے مقامات
ترمیمتحصیل کلر سیداں کی یونین کونسلیں
ترمیمتحصیل کلر سیداں 1 میونسپل کمیٹی کلر سیداں 23 وارڈ اور11 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔
یوسی نمبر | یونین کونسل | ہیڈکوارٹر | ایریا | آبادی |
---|---|---|---|---|
یوسی24 | نلہ مسلماناں | نلہ مسلماناں | 00,00 | 00,00 |
یوسی25 | منیاندہ | منیاندہ | 00,00 | 00,00 |
یوسی26 | سموٹ | سموٹ | 00,00 | 20,000 |
یوسی27 | چوآ خالصہ | چوآ خالصہ | 00,00 | 00,00 |
یوسی28 | کنوہا | کنوہا | 00,00 | 00,00 |
یوسی31 | گف | گف | 00,00 | 00,00 |
یوسی32 | غازن آباد | غازن آباد | 00,00 | 00,00 |
یوسی33 | بشندوٹ | بشندوٹ | 00,00 | 00,00 |
یوسی00 | دوبیرن کلاں | دوبیرن کلاں | 00,00 | 00,00 |
یوسی42 | درکالی معموری | درکالی معموری | 00,00 | 00,00 |
یوسی76 | ٹکال | ٹکال | 00,00 | 00,00 |
ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیل
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "ضلع راولپنڈی کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (انگریزی میں). حکومت پاکستان.