تحصیل گوجرخان

ضلع راولپنڈی کی ایک تحصیل
(تحصیل گوجر خان سے رجوع مکرر)

تحصیل گوجرخان، ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان کی آٹھ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل ہے۔[1] اس تحصیل کا صدر مقام گوجرخان ہے۔ 2017ء کے سروے کے مطابق تحصیل گوجر خان کی آبادی 6 لاکھ 78 ہزار پانچ سو تین افراد  مشتمل تھی جو اب 8 لاکھ کے قریب ہو چکی ہے۔ تحصیل گوجرخان میں تقریباً 381 گاؤں ہیں۔

تحصیل
گوجر خان
ملک پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان کا پرچمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع راولپنڈی
صدر مقامگوجرخان
یونین کونسلیں36
حکومت
 • ممبر قومی اسمبلیکوئی نہیں
 • ممبر صوبائی اسمبلیکوئی نہیں
 • ممبر صوبائی اسمبلیکوئی نہیں
آبادی (2017)
 • کل678,503
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تاریخ

ترمیم

تحصیل گوجرخان کی سرزمین نے سکندر اعظم، محمود غزنوی، شہاب الدین غوری، شہنشاہ بابر،  شیر شاہ سوری، نادر شاہ، احمد شاہ ابدالی سمیت بڑے فاتحین کو دیکھا۔ جو یہاں سے گذر کر ہندوستان پر حملہ آور ہوئے تھے۔ تحصیل گوجر خان کا ذکر  غزنوی اور عہد بابری میں بھی ملتا ہے۔ شیرشاہ سوری کے دور میں گوجرخان اہم سرائے تھا۔ سکھ جنرل گوجر سنگھ نے 1787ء میں اسے تحصیل ہیڈکوارٹر بنایا۔ بعض دیگر روایات کے مطابق چوہان نے اپنے بیٹوں گوجر خان، بھائی خان اور عمرخان کے نام پر تین قصبے آباد کیے تھے۔

تحصیل گوجرخان میں بڑی تعداد میں سکھ اور ہندو آباد تھے۔ گلیانہ سکھ سمادھی، نڑالی اور ہریال ہندو ٹمپل، سکھو سمادھی اس کی مثالیں ہیں۔ گوجر خان کشمیر بارڈر پر سنگنی قلعہ اور گوجرخان جہلم بارڈر پر پرتھوی راج چوہان کو ڈھائی سو دیگر راجاؤں سمیت شکست دینے والے شہاب الدین غوری کا مزار کوٹ دھمیک کے مقام پر واقع ہے۔

معیشت

ترمیم

تحصیل گوجر خان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے۔ تحصیل گوجرخان کے گاؤں ڈھونگ، آہدی، مستالہ، مسہ کسوال اور ٹوبرا سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر عرصہ دراز سے نکالے جا رہے ہیں۔ تیل راولپنڈی کی اٹک ریفائنری سے صاف ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ کراؤڈ آئل کی پاکستان میں سب سے زیادہ پروڈکشن  آہدی آئل فیلڈ سے ہو رہی ہے۔ اس وقت آہدی کے چاروں اطراف میں 38 ویلز پروڈکشن دے رہے ہیں۔ تحصیل گوجر خان کی مونگ پھلی ذائقہ اور کثرت کے اعتبار سے پورے ملک میں مشہور ہے۔ سکھو کا تلواں اور دولتالہ کے شکرپارے بھی اہم سوغات ہیں۔

تحصیل گوجرخان کی آبادی زراعت و کاروبار سے منسلک ہے۔ آرمی و دیگر سرکاری و نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں نوکری کا رجحان زیادہ ہے۔ جبکہ علاقہ کی بہت بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے، جو کثیر زر مبادلہ بھیجتے ہیں۔ تحصیل گوجرخان صنعت و حرفت کا بھی اہم جزو ہے۔ الہیٰ کاٹن ملز، کوہ نور کاٹن ملز گلیانہ، پاکستان ٹوبیکو، صادق فیڈز، یونائیٹڈ فلور ملز، کمال لیبارٹریز، پوٹھوہار ونڈہ مل، مدینہ آئل مل، لیسکو فیڈ مل، المدینہ آئل مل،  ماربل فیکٹریاں اہم صنعتیں ہیں۔

شہیدوں کی سرزمین

ترمیم
 
خطہ پوٹھوہار کا نقشہ

تحصیل گوجر خان کو شہیدوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اور یہ پاکستان کی واحد تحصیل ہے جس کے دو فرزندوں نے بہادری کا سب سے بڑا ایوارڈ، نشان حیدر حاصل کیا ہے۔ سنگھوری کے کیپٹین راجہ محمد سرور شہید اور ڈھوک سوار کے سوار محمد حسین شہید نے میدان جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور شہادت حاصل کی۔

مذہب

ترمیم

تحصیل گوجرخان کے زیادہ تر باسیوں کا مذہب اسلام ہے۔ لیکن یہاں پر عیسائی اور سکھ بھی آباد ہیں۔

تحصیل گوجرخان میں مذہب
مذہب
اسلام
  
99%
مسیحی
  
0.87%
سکھ مت
  
0.01%

زبانیں

ترمیم
تحصیل گوجرخان میں بولی جانے والی زبانیں
زبانیں
پوٹھوہاری
  
95%
پنجابی
  
2.00%
اردو
  
2.00%
پشتو
  
0.99%
انگریزی
  
0.01%

کھیل

ترمیم

کرکٹ، والی بال، فٹ بال، ہاکی، نیزہ بازی، کبڈی، گلی ڈنڈااور گھڑ دوڑ گوجرخان کے نوجوانوں میں خاصے مقبول کھیل ہیں۔ تحصیل گوجرخان کے باسیوں کے لیے گوجرخان میں ایک اسٹیڈیم جس کا نام سوار حسین اسٹیڈیم ہے موجود ہے۔ جہاں پر تحصیل، ضلعی، اسکول اور کالج سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

محل وقوع و جغرافیہ

ترمیم

تحصیل گوجرخان کے مشرق میں آزاد کشمیر کا ضلع میرپور اور منگلا بند واقع ہیں، جنوب مشرق میں ضلع جہلم، شمال میں تحصیل کہوٹہ، شمال مغرب میں تحصیل کلرسیداں اور راولپنڈی، جنوب مغرب میں ضلع چکوال واقع ہے۔  تحصیل گوجرخان سطح سمندر سے 1512 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

تحصیل گوجرخان میں تھانہ جات

ترمیم

تحصیل گوجرخان میں تین تھانے ہیں۔ جو تھانہ گوجرخان، تھانہ مندرہ اور تھانہ جاتلی ہیں۔ تھانہ جات جرائم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔

ہسپتال

ترمیم

آبادی

ترمیم
شمار تحصیل ہیڈ کوارٹر رقبہ
(کلومیٹر2)
آبادی
(2017)
1 تحصیل گوجر خان گوجرخان 1,466 678,503

سیاست / انتظامیہ

ترمیم

تحصیل گوجرخان کی قومی اسمبلی میں ایک نمائندہ ہے اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 2 نمائندے ہیں۔ 2018ء کا الیکشن رزلٹ آنے کے بعد سابق وزیر اعظم اور موجودہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف وفاق میں گوجر خان کے نمائندے رہے ہیں۔ چوہدری جاوید کوثر اور چودھری ساجد محمود پنجاب اسمبلی میں گوجرخان کے نمائندے رہے ہیں۔ گوجرخان شہر اور دولتالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام کام کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی پاکستان

ترمیم

گوجرخان میں قومی اسمبلی کی 1 نشست ہے۔[2]

پنجاب صوبائی اسمبلی

ترمیم

گوجرخان سے پنجاب صوبائی اسمبلی کے لیے 2 حلقے ہیں جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔[3]

 
پنجاب صوبائی اسمبلی

قابل ذکر رہائشی

ترمیم

تحصیل گوجرخان کی یونین کونسلیں

ترمیم

تحصیل گوجر خان کی یونین کونسلز مندرجہ ذیل ہیں۔

ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلیں

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ضلع راولپنڈی کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں" (انگریزی میں). حکومت پاکستان.
  2. https://na.gov.pk/en/mna_list.php?list=punjab
  3. https://www.pap.gov.pk/members/listing/en/21?bydistrict=123