اردو شاعروں کا تذکرہ، جسے مصحفی نے 1795ء میں میر مستحسن خلیق کی فرمائش پر فارسی میں مرتب کیا۔ اس میں تقریباً ساڑھے تین سو اردو شاعروں کا حال درج ہے۔ جو محمد شاہ کے عہدے سے مصحفی کے زمانے تک ہوئے۔ معاصر شعرا کا ذکر بالتفصیل کیا ہے۔ اور ان کے کلام کے نمونے پیش کیے ہیں۔ اسے تذکرۂ شعرائے اردو بھی کہتے ہیں۔