تذکرۃ الواقعات یا ہمایوں نامہ[1] کتاب ہمایوں کے ملازم جوہر آفتابچی نے اکبر کے حکم[2] پر سنہ 995ھ / 1586ء[3] یا 1587ء میں لکھی۔[4] جوہر آفتابچی برسوں تک ہمایوں کی خدمت میں رہے، اس لیے یہ کتاب ہمایوں کے متعلق معلومات کی مستند تاریخ سمجھی جاتی ہے۔[5] اس کتاب میں آفتابچی نے آنکھوں دیکھے واقعات اور ہمایوں کی زندگی کے حالات درج کیے ہیں۔ انھوں نے یہ کتاب فارسی زبان میں لکھی تھی۔[6] گوروں کی آمد سے قبل برصغیر میں فارسی زبان کو درباری امور کے لیے اور تحریری زبان کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ اسے افغانستان میں دری کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ دربار میں استعمال کی جانے والی زبان تھی۔ اس میں مالدیو سے ملنے کے لیے ہمایوں کی کوششوں اور مارواڑ، بیکانیر اور جیسلمیر کے صحرائی علاقہ میں ہمایوں کو پیش آنے والی دشواریوں اور سختیوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔[7]

مصنف

ترمیم

تذکرۃ الواقعات کے مولف جوہر آفتابچی تاریخی دنیا میں کوئی اہم شخص نہیں تھے۔ نہ وہ پختہ کار مورخ تھے۔ اسی وجہ سے ان کے حالاتِ زندگی نہیں ملتے۔ اس کتاب کے مندرجات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک معمولی خدمت پر مامور ہونے کے باوجود انھیں ہمایوں کا خاص اعتماد حاصل تھا۔ اور کتاب کے آخر میں یہ واقعہ ملتا ہے کہ ہمایوں نے ہندوستان کو دوبارہ فتح کرنے کے موقع پر خوہر کو پرگنہ ہیبت پور کا محصل مقرر کیا تھا۔[8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. جوہر آفتابچی (1951)۔ تذکرۃ الواقعات عرف ہمایوں نامہ۔ مترجم: احمد الدین احمد (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: کلیم پریس۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024 
  2. مبارک علی (13 اگست 2023)۔ "پروفیشنل مؤرّخ"۔ ڈوئچے ویلے اردو۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024 
  3. جوہر آفتابچی (2015)۔ تذکرۃ الواقعات۔ کاتب: مرزا حسین بیگ ہمدانی، مرتبہ: ساجدہ شیروانی۔ رامپور: رامپور رضا لائبریری، وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024 
  4. विशेषज्ञ अरिहंत۔ RAS/RTS राजस्थान राज्य एवं अधीनस्थ सेवाएँ संयुक्त प्रतियोगी (प्रा.) परीक्षा 2022 (بزبان ہندی)۔ अरिहंत प्रकाशन इंडिया लिमिटेड۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024 
  5. इला नागोरी एसा।۔ राजस्थान के इतिहास के स्रोत (بزبان ہندی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024 
  6. "मध्यकालीन साहित्यों का : एक अध्ययन" (PDF) (بزبان ہندی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024 
  7. "तजकिरात-उल-वाकियात" (بزبان ہندی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024 
  8. جوہر آفتابچی (1955)۔ تذکرۃُ الواقِعات۔ مترجم: سید معین الحق (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: انجمن پریس۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2024