ترجمان القرآن فی تفسیر المسند

ترجمان القرآن فی تفسیر المسند علم التفسیر میں امام جلال الدین سیوطی (849ھ/1445ء911ھ/1505ء) کی تصنیف ہے۔ یہ تفسیر قرآن پر امام جلال الدین سیوطی کی شاہکار تصانیف میں سے ایک ہے۔

مواد

ترمیم

یہ مبسوط و متداول تفسیر قرآن ہے اور اپنی جامعیت کے اعتبار سے مفسرین کے یہاں مقبول رہی ہے۔ امام جلال الدین سیوطی کی اُن تصانیف میں سے ہے جو 898ھ/ 1493ء سے قبل تحریر کی گئیں۔ اِس تفسیر میں امام جلال الدین سیوطی نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم، تابعین، تبع تابعین حضرات سے آیات کے سلسلہ میں جملہ تفسیری روایات، آثار و اقوال کو بسند متصل نقل کر دیا ہے جس سے ہر قول اور روایت کا مرتبہ و مقام اُس کے مستند اور غیر مستند ہونے کا صحیح علم بخوبی ہوجاتا ہے۔[1] حاجی خلیفہ کاتب چلبی (متوفی 26 ستمبر 1657ء) نے کشف الظنون میں لکھا ہے کہ: ھو کبیر فی خمس مجلدات (یہ بڑی تفسیر ہے اور پانچ جلدوں میں ہے)۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. عبد الحلیم چشتی: تذکرہ جلال الدین سیوطی، صفحہ 163/164، مطبوعہ کراچی 1421ھ۔
  2. حاجی خلیفہ کاتب چلبی: کشف الظنون فی اسامی الکتب الفنون، جلد 1، صفحہ 307۔ مکتبہ داراحیاء التراث العربی، بیروت، لبنان۔ مطبوعہ استنبول، 1360ھ/ 1942ء