تری لوک کپور
تری لوک کپور (ولادت: 11 فروری 1912ء - وفات: 23 ستمبر 1988ء) بھارتی فلمی اداکار اور کپور خاندان کے ایک فرد تھے۔ وہ واشیشور ناتھ کپور کے دوسرے بیٹے تھے۔ اپنے بھائی پرتھوی راج کپور کی طرح پروان چڑھتی ہوئے ہندی فلم انڈسٹری (بالی وڈ) میں قدم رکھا اور زیادہ تر دیو مالائی فلموں میں کام کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔[2]
تری لوک کپور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 فروری 1912ء پشاور |
وفات | 23 ستمبر 1988ء (76 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکار |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
پشاور میں پیدا ہوئے پھر کلکتہ منتقل ہو گئے اور پھر ممبئی چلے گئے۔ ان کا پہلا کردار ”چار درویش“ (1933ء) میں تھا۔ انھوں نے وجے بھٹ کی 1954ء کی رزمیہ فلم راماین میں بھگوان شیو کا کردار نبھایا۔ انھوں نے دیو مالائی فلموں میں کئی کردار نبھائے اور نروپا رائے کے ساتھ اٹھارہ فلمیں کیں، عموماً وہ شیو کا کردار نبھاتے تھے اور نروپا رائے پاروتی کا کردار نبھاتی تھیں۔ ان کی جوڑی نہایت مقبول ہو گئی تھی مگر 1950ء کی فلم ”ہر ہر مہا دیو“ میں دونوں نے آخری بار ساتھ کام کیا۔ اور نروپا رائے دیو مالائی فلموں کو چھوڑ کر سماجی فلمیں کرنے لگیں۔[3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://www.imdb.com/name/nm0438510/ — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اکتوبر 2019
- ↑ Gulazāra، Saibal Chatterjee (2003)۔ Encyclopaedia of Hindi Cinema۔ Popular Prakashan۔ صفحہ: 505۔ ISBN 9788179910665۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2018
- ↑ Tilak Rishi (2012)۔ Bless You Bollywood!: A Tribute to Hindi Cinema on Completing 100 Years۔ Trafford۔ صفحہ: 100۔ ISBN 9781466939639۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2018
- ↑ Ashok Raj (2010)۔ Hero. Volume 1: The Silent Era to Dilip Kumar۔ New Delhi, India: Hay House India۔ ISBN 9789381398029۔ OCLC 861509592