تلوک چند محروم
تلوک چند محروم اردو کے عظیم شاعر تھے۔ محروم ان کا تخلص تھا۔ وہ 1887ء میں تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔
تلوک چند محروم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جولائی 1887ء ضلع میانوالی |
وفات | 6 جنوری 1966ء (79 سال) دہلی |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
تعلیم اور ملازمت
ترمیممحروم نے بعد بی اے تک روایتی تعلیم حاصل کی اور ایس اے وی فاصلاتی طور پر کامیاب کیا تھا۔ 1908ء میں مشن ہائی اسکول، ڈیرہ اسماعیل خان میں وہ انگلش ٹیچر کے طور پر تقرر ہوئے تھے۔ 1933ء میں کنٹونمنٹ بورڈ مڈل اسکول کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے تھے۔
اولاد
ترمیمجگن ناتھ آزاد مشہورشاعر ان کے فرزند ہیں
مطبوعہ کلام
ترمیمزمانہ طالب علمی میں محروم کی نظمیں پنجاب کے اخبارات اور رسائل میں شائع ہونی شروع ہوگئیں۔ 1929ء میں ان کا مجموعہ کلام’گنج معانی‘ کے نام سے میسرزعطر چند کپور نے لاہور سے شائع کیا۔ ان کے دوسرے شعری مجموعے کا نام "شعلہ نوا" ہے ۔
تقسیم ہند
ترمیمتقسیم ہند کے بعد دہلی چلے گئے اور یہیں 6 جنوری 1966ء کو ان کا انتقال ہوا تھا۔[1]