تمرد مصرمیں چلنے والی تحریک ہے جس کا مقصد محمد مرسی کو قبل از وقت صدارتی انتخاب کرانے پر مجبور کرنا تھا۔ اس تحریک میں مرسی کیخلاف عوام کے دستخط لیے گئے۔ اس تحریک کو چلانے والوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے 29 جون 2013ء تک 22ملین (22,134,460) افراد کے دستخط لیے ہیں۔ تاہم کسی غیر جانبدار اور آزاد ذرائع نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے، خاص کر اس بات پر شک کیا جاتا رہا کہ چند دنوں میں ان دستخطوں کی اعداد و شمار میں کئی ملین کا اضافہ ہوا جو قابل حیرت ہے۔ بعض لوگ اسے درست قرار دیتے ہیں اور بعض کا کہنا ہے کہ ایک ایک شخص نے کئی مرتبہ دستخط کیے، بہرکیف کسی نے نہ درست طریقے سے ان دستخطوں کی تصدیق کی ہے اور نہ کسی نے اسے مسترد کیا ہے۔ اس تحریک کو چلانے والے لوگوں کا ایک مقصد ایک نئے جماعت کا قیام بھی تھا۔

اس تحریک نے 2013ء مصری احتجاجات کو جنم دیا جس کے نتیجے کے طور پر 2013ء مصری فوجی تاخت عمل میں آیا۔ بعض تجزیہ کار اس تحریک کو فوجی تاخت کا ایک آلہ سمجھتے ہیں اور ان کا تجزیہ ہے کہ عبد الفتاح سیسی اور دیگر جنرلز اس تحریک اور فوجی تاخت کے منصوبہ ساز تھے۔

تحریک

ترمیم

.

تحریک کے حامی

ترمیم

سیاسی قوتوں میں سے ابتدائی طور پر شایفنکم اور کفایہ تحریک والوں نے حمایت کی۔ پھر جبہہ انقاذ الوطنی نے اوراپریل 16 تحریک نے حمایت کی۔ مصر اسلامی جہاد کے راہنما نبیل نعیم نے بھی اعلان کیا کہ وہ اس تحریک میں حصہ لیں گے۔ اسی مضبوط مصر پارٹی نے بھی اس کی حمایت کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ صدارتی انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے۔

تحریک کے مخالفین

ترمیم

محمد مرسی کے حامیوں اور اخوان المسلمین کے کارکنان نے اس تحریک کی مخالفت کی۔ اور اس تحریک کے متضاد، انھوں نے دو اور تحریک شروع کیے جن میں محمد مرسی کی حمایت کرنے کے لیے لوگوں کے دستخط لیے گئے۔

مزید دیکھیے

ترمیم