توشہ دان
توشہ دان، لنچ باکس یا ٹفن باکس (انگریزی: Lunchbox) ایک ذریعہ ہے جس سے عمومًا پکی ہوئی غذا ایک جگہ سے دوسری جگہ لی جاتی ہے۔ جدید دور طور توشہ دان کئی قسموں میں دست یاب ہیں۔ یہ ایک وقتی استعمال کے ہو سکتے ہیں یا جنہیں ڈسپوزبل کہا جاتا ہے۔ عام طور سے ایک وقتی استعمال میں المونیم اور آسانی سے بہ روئے کار آنے والے پلاسٹک کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مستقل استعمال کے توشے دان بازار میں دست یاب ہیں۔ یہ پلاسٹک، پیتل، فولاد اور کبھی کبھار کچھ پلاسٹک اور کچھ فولاد کے بھی بنے ہوتے ہیں۔ یہ توشے دان مختلف شکلوں میں دست یاب ہیں۔ کچھ گولائی دار ہیں، تو کچھ چو کور اور کچھ انڈے کی شکل یا بیضوی ہوتے ہیں۔ توشہ دان میں کچھ ایک ہی درجے کے ہوتے ہیں۔ کچھ بہت چھوٹے اور کچھ بڑے سائز کے ہوتے ہیں۔ کئی توشے دانوں میں کئی درجے ہوتے ہیں اور اس میں حکمت بھی ہوتی ہے کہ ایک درجے میں ممکن ہے کہ سالن رکھا جائے، دوسرے درجے میں روٹی رکھی جائے، تیسرے مین خشکہ یا چاول رکھے جائیں اور یضًا چوتھے میں کوئی میٹھا یا پھل رکھے جائیں۔ کچھ توشہ دان جو ہیئت میں کم سائز کے ہیں، انفرادی استعمال میں آتے ہیں۔ جب کہ کچھ توشہ دان سائز میں کافی بڑے ہوتے ہیں اور یہ اکثر دعوتوں کا پکوان دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے کام آتے ہیں۔ جدید دور میں توشے دانوں کا استعمال اکثر اسکولی بچے اور ملازمت پیشہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ دن بھر دفتر کے مقام پر کام کرتے ہیں یا پڑھائی پڑھتے ہین اور عمومًا دو پہر کے وقت توشہ دان کھول کر ظہرانہ کرتے ہیں۔ کچھ لوگ تنہا ظہرانہ کرتے ہیں تو کچھ لوگ اپنے ہم کاروں اور دوستوں کے ساتھ جو کام کی جگہ پر ہیں، مل کر ظہرانہ کرتے ہیں۔جدید دور میں توشہ دانوں کے ساتھ المونیم کی فوئیل کا استعمال بھی رائج ہو چکا ہے جو کھانے کو زیادہ دیر تک گرم رکھتا ہے۔
اسکولی بچوں کے لیے توشہ دان خوشنما ڈیزائن کے بنتے ہیں اور اس میں کئی بار کامک کرداروں کی تصویریں بھی لگی ہوتی ہیں۔ [1]