تھامس جے ایبر کرومبے
تھامس جے ایبر کرومبے (Thomas J. Abercrombie) ایک امریکی صحافی اور فوٹو گرافر تھا۔ تھامس 1930ء میں امریکی ریاست منسوٹا میں پیدا ہوا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس کا بھائی بروس یورپ سے ایک کیمرا لے آیا۔ یہ کیمرا اسے فوٹو گرافی کی دنیا میں لے آیا۔ 1956ء میں تھامس نیشنل جیوگرافک سوسائیٹی میں آگيا۔ تھامس نے نیشنل جیوگرافک سوسائیٹی کے لیے 43 مضامین لکھے۔ وہ 38 سال تک اس کے سٹاف میں رہا۔
تھامس جے ایبر کرومبے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اگست 1930ء [1][2] |
وفات | 3 اپریل 2006ء (76 سال)[2] بالٹی مور |
وجہ وفات | جراحی کی پیچیدگیاں |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
پیشہ | فوٹوگرافر ، صحافی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3] |
درستی - ترمیم |
تھامس کی شہرت کی وجہ وہ 16 مضامین ہیں جو اسنے نیشنل جیوگرافک میگزین میں اسلامی دنیا کے بارے میں لکھے۔ سوسائٹی میں اس کا پہلا کام لبنان تھا۔ وہ لبنانی لوگوں میں گھل مل گیا اور اسے محسوس ہوا کہ وہ اپنے ہی لوگوں میں ہے۔
17 اپریل 1965ء کو تھامس نے سوسائٹی کے صدر کو مکہ، سعودی عرب سے اطلاع دی جب کہ وہ وہاں سوسائٹی کے ایک مشن پر تھا کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے اور اسنے حج بھی کر لیا ہے اور یہ اس کی زندگی کا ایک اہم ترین حصہ تھا۔ اس کا اسلامی نام عمر تھا۔
تھامس کی زندگی کا سب سے جذباتی لمحہ 1972ء میں وہ موقع تھا جب وہ اسلامی دنیا پر اپنے ایک مضمون 'Sword and The Sermon' کے سلسلے میں قازقستان میں تھا اسنے جمعے کی نماز الماتے ایک مسجد میں ادا کی اور مسجد کے امام سے اپنا تعارف عربی میں کرایا تھوڑی دیر بعد اس کے ارد گرد بے شمار قازق اپنے شاندار لباسوں میں جمع ہو گئے تھامس نے انھیں مکہ اور اپنے حج کی تصاویر دکھائیں تو وہ تمام لوگ اپنے شدت جذبات سے رونے کے قریب پہنچ گئے بہت سے لوگوں نے اپنے ہاتھہ اس کے کپڑوں سے رگڑ کر اپنے چہروں پر ملنے لگے کہ وہ ایک حاجی کو چھو کر رحمت کے امیدوار بننا چاہتے تھے۔ جذبات کی شدت میں تھامس بھی اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا۔
تھامس بہت خوبصورت انگریزی لکھتا تھا اور بقول اس کے اہم ہتھیار پنسل اور شاپنر تھے۔ تھامس کو پانچ زبانیں انگریزی، عربی، جرمن، فرانسیسی اور ہسپانوی آتی تھیں فوٹو گرافی ميں تھامس کا اپنا ہی اسلوب تھا۔ تھامس پہلا صحافی تھا جو انٹارکٹیکا اور قطب جنوبی تک گیا۔
وفات
ترمیمتھامس 3 اپریل 2006ء میں وفات پا گیا۔
بیرونی روابط
ترمیم- تھامس کا انٹر ویوآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bayweekly.com (Error: unknown archive URL)
- تھامس کی 54 تصاویرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ www7.nationalgeographic.com (Error: unknown archive URL)
- تھامس کے بارے میں نیشنل جیوگرافک میگزین ميں مضمونآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ www7.nationalgeographic.com (Error: unknown archive URL)
- تھامس ایبر کرومبےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nppa.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ RKDartists ID: https://rkd.nl/artists/388225 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اگست 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6ms5p3v — بنام: Thomas J. Abercrombie — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/150135513 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 مئی 2020