تھمپو بھوٹان کا دار الخلافہ ہے جس میں مضافاتی وادی بھی شامل ہے۔ ضلع تھمپو کی آبادی 98676 نفوس پر مشتمل ہے اور بھوٹان کا عظیم ترین شہر بھی ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 2320 میٹر ہے۔

تھمپو
(تبتی میں: ཐིམ་ཕུ་ ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

تاریخ تاسیس 1955  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک بھوٹان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ تھمپھو ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 27°28′17″N 89°38′01″E / 27.47135°N 89.63367°E / 27.47135; 89.63367   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 27 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 2321 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 114551 (مردم شماری ) (2017)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
اوقات متناسق عالمی وقت+06:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 232،  233،  234  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1252416  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
تھمپو کا جنوبی منظر

جائزہ

ترمیم

1961ء میں تھمپو کو باقاعدہ شہر تصور کیا گیا اور اسے بھوٹان کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔ 1960ء سے پہلے تک تھمپو ایک چھوٹا قصبہ تھا جس کو شاہ جگ مے دورجے نے اس کو ترقی دے کر قدیم دار الحکومت پوناکھا سے تبدیل کر دیا۔
یہ شہر وقت کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتا گیا اور آج یہ دریائے وانگ چو کے مغربی جانب موجود ہے، یہاں سرکاری دفاتر موجود ہیں۔ اس وادی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے اور شہر کے مرکز کو تقریباً نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ شہری علاقے کے ساتھ ساتھ مضافاتی دیہی علاقے نے بھی اس دوران میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ یہاں کا سب سے اہم مقام نورزن لین ہے جہاں دکانیں، ریستواں، تجارتی مراکز اور عوامی تعمیرات ہیں۔
اس شہر میں اب جابجا رہائشی منصوبے، تجارتی مراکز وغیرہ تعمیر کیے گئے ہیں۔ ایک قانون کے تحت یہاں تعمیرات کے لیے لازم ہے کہ وہ بدھا طرز تعمیر کی آئینہ دار ہوں اور ان کو بھوٹانی فن مصوری سے آراستہ کیا جانا لازمی ہے۔ دریا کے کنارے پر دکانیں اور سیاحتی مقامات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم

لوا خطا ماڈیول:Navbox_with_columns میں 228 سطر پر: bad argument #1 to 'inArray' (table expected, got nil)۔]

  1.    "صفحہ تھمپو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2024ء 
  2. Bhutan: Districts & Major Towns - Population Statistics, Maps, Charts, Weather and Web Information