ثاقب مظفرپوری
اردو زبان کے شاعر
سید ثاقب حسین المعروف ثاقب مظفرپوری (پیدائش: 30 اپریل 1919ء - یکم ستمبر 2001ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر تھے۔ ثاقب 30 ال 919ء کو مظفرپور، بہار ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید ثاقب حسین ہے لیکن ثاقب مظفرپوری کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے ایم اے اور ایل ایل بی اسناد حاصل کیں۔ وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے۔ ان کا کتابوں میں شعری مجموعوں اِک زخم ہرا ہرا (ںظمیں، 1989ء)، جلتے خیمے (سلام و قطعات، 1986ء)، مشک و علم (نوحے)، کربِ آگہی (غزلیں) اور نثری تصانیف میں اردو مرثیے کا ایک جائزہ شامل ہیں۔ ثاقب مظفرپوری یکم ستمبر 2001ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔[1]
ثاقب مظفرپوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اردو میں: سید ثاقب حسین) |
پیدائش | 30 اپریل 1919ء مظفر پور ، اتر پردیش ، برطانوی ہند |
وفات | 1 ستمبر 2001ء (82 سال) کراچی ، پاکستان |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | ایم اے ، فاضل القانون |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ منظر عارفی، کراچی کا دبستان نعت، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2016ء، ص 61