ثروت عتیق

پاکستانی اداکارہ

ثروت عتیق ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ [1] وہ ڈراموں دروازہ، دکھوں کی چادر، مرزا اینڈ سنز، سمندر، سچ جھوٹ، آنکھ مچولی اور گیسٹ ہاؤس میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ [2]

ثروت عتیق
معلومات شخصیت
پیدائش 22 مئی 1949ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ [[:اداکار|ادکارہ]] ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

ثروت 1949ء میں 22 مئی کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ایم اے کیا۔ [3][4]

عملی زندگی

ترمیم

ثروت کو گلوکاری کا جنون تھا اگرچہ انھوں نے کبھی کسی سے موسیقی نہیں سیکھی لیکن وہ اسکول کی تقریبات میں گانے گاتی تھیں اور اسکول کے اسٹیج ڈرامے بھی کرتی تھیں۔ [4] 1965ء میں انھوں نے ریڈیو پاکستان کے لیے آڈیشن دیا اور آڈیشن پاس کیا۔ [4] ثروت نے بچوں کے پروگرام میں حصہ لیا اور بچہ اداکارکے طور پر کام کیا۔ کچھ عرصے بعد انھیں اداکاری میں دل چسپی پیدا ہوئی اور وہ آڈیشن کے لیے پی ٹی وی گئیں اور ججز نے انھیں فوراً منتخب کر لیا۔ [4]

انھوں نے سٹیج ڈراموں اور ریڈیو میں بھی اداکاری کی۔ [4] ثروت نے فن کی بنیادی تربیت ریڈیو سے حاصل کی لیکن چوں کہ وہ ڈراموں میں کام کرتی تھیں اور ریڈیو پر کام نہیں کر سکتی تھیں اس لیے انھوں نے ریڈیو چھوڑ دیا۔ [4] انھوں نے این ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز لاہور سینٹر سے کیا اور انھوں نے ہدایت کار فضل کمال کے مزاحیہ شو سچ جھوٹ میں اہم کردار ادا کیا، یہ ڈراماکامیاب رہا اور پھر وہ کئی اور ڈراموں میں نظر آئیں۔ [4][5][6][7]

ثروت نے پی ٹی وی پر ڈراما دکھوں کی چادر میں بھی کام کیا، ڈراما کی ہدایت کاری یاور حیات اور قاسم جلالی نے کی تھی، جسے امجد اسلام امجد نے لکھا تھا۔ [4] [8] ثروت کی اداکاری کو ناظرین نے سراہا۔ [9][4] انھوں نے آصف رضا میر، روحی بانو اور دردانہ بٹ کے ساتھ کلاسک ڈراما دروازہ میں بھی اداکاری کی، یہ ڈراما بہت مقبول ہوا جسے منو بھائی نے لکھا تھا۔ [4][10][11][12]

1990ء کی دہائی میں انھوں نے بہت سے ڈراموں میں کام کیا اور ان کا ڈراما گیسٹ ہاؤس مقبول ہوا جس کی ہدایت کاری رؤوف خالد نے کی جس میں انھوں نے راحیلہ شمیم کا کردار نبھایا۔ [4] [13]

ذاتی زندگی

ترمیم

ثروت کی شادی عتیق اللہ شیخ سے ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔ [4] ثروت کے شوہر ریڈیو میں پروگرام پروڈیوسر تھے۔ [4]

فلموگرافی

ترمیم

ٹیلی ویژن

ترمیم
سال عنوان کردار نیٹ ورک
1971 دستک نا کرو گیتی پی ٹی وی
1972 ستمگر تیرے لیے صنم پی ٹی وی
1973 یا نصیب کلینک بیگم پی ٹی وی
1976 کلیان محترمہ رضوان پی ٹی وی
1978 سچ جھوٹ نکہت پی ٹی وی [4]
1979ء گیتیارا صابرین پی ٹی وی
1980ء سائیں اور سائیکاٹرسٹ برکت بی بی پی ٹی وی
1981ء دروازہ زری کی ماں پی ٹی وی [4]
1981ء کانچ کا پل مارگریٹ پی ٹی وی [14]
1982ء سیاہ کرن طاہرہ پی ٹی وی
1983ء دور جنون ریحانہ پی ٹی وی
1983ء سمندر جیران پی ٹی وی
1984ء دکھوں کی چادر سیمی پی ٹی وی [4]
1984ء حالت ساجدہ پی ٹی وی
1984ء ٹوٹا کہانی نمبر: 09 رضیہء پی ٹی وی
1984ء مرزا اینڈ سنز حمیدہ بیگم پی ٹی وی
1984ء اندھیرا اُجالا منیر بیگم پی ٹی وی
1985ء ڈراما 85 پروین پی ٹی وی
1985ء رات گئے بولی پی ٹی وی
1986ء سرائے سے ملیے زہرہ پی ٹی وی
1986ء میری سادگی دیکھ منصور کی والدہ پی ٹی وی
1987ء وادی پورکھر گامی پی ٹی وی
1988ء سورج کے ساتھ ساتھ کالو پی ٹی وی
1991ء مہمان خانہ راحیلہ شمیم پی ٹی وی [15]
1997ء دعا عائشہ پی ٹی وی

ٹیلی فلم

ترمیم
سال عنوان کردار
1984ء آنکھ مچولی کاکو

اعزازات اور نامزدگی

ترمیم
سال اعزاز قسم نتیجہ عنوان حوالہ
1981ء پی ٹی وی اعزاز بہترین اداکارہ نامزد سچ جھوٹ [16]
1983ء پی ٹی وی اعزاز بہترین اداکارہ فاتح سمندر [17]
1985ء پی ٹی وی اعزاز بہترین اداکارہ نامزد دکھوں کی چادر [18]
1986ء چھٹا پی ٹی وی اعزاز بہترین اداکارہ نامزد رات گئے

حوالہ جات

ترمیم
  1. "فلمی و ادبی شخصیات کے سکینڈلز۔۔۔قسط نمبر512"۔ Daily Pakistan۔ 24 جون 2021
  2. "Recent pictures of Mr Shamim from PTV drama 'Guest House'"۔ ARY News۔ 26 فروری 2022
  3. "Story of Imroze and its pensioners"۔ Dawn News۔ 2 جولائی 2021
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز "گیسٹ ہاؤس کی "مسز شمیم" کہاں چھپ گئیں"۔ Jang News۔ 2022-02-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-30 {{حوالہ ویب}}: |archive-date= / |archive-url= timestamp mismatch (معاونت)
  5. 50 Years of Lahore Arts Council, Alhamra: An Overview۔ ص 3 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)
  6. Comic Performance in Pakistan: The Bhānd۔ ص 143 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)
  7. The Making of a Modern Muslim Woman: Begum Khurshid Mirza (1918–1989)۔ ص 83 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)
  8. Pakistan Television Drama and Social Change: A Research Paradigm۔ ص 1 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)
  9. "شری انصاری اور ثروت عتیق کی پرستار ہوں، روبی انعم"۔ Daily Pakistan۔ 26 جنوری 2022
  10. The Herald, Volume 38, Issues 1-3۔ ص 18 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)
  11. 50 Years of Lahore Arts Council, Alhamra: An Overview۔ ص 1 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)
  12. "Firstperson: Hina in the heartbeat"۔ Dawn News۔ 13 فروری 2021
  13. "Guest House"۔ 2022-02-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-10-10 {{حوالہ ویب}}: |archive-date= / |archive-url= timestamp mismatch (معاونت)
  14. "Kaanch Ka Pul"۔ 2021-02-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-01 {{حوالہ ویب}}: |archive-date= / |archive-url= timestamp mismatch (معاونت)
  15. "Sarwat Ateeq"۔ 2021-02-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-09-26 {{حوالہ ویب}}: |archive-date= / |archive-url= timestamp mismatch (معاونت)
  16. "And the award goes to ۔۔" Herald Dawn۔ 23 اپریل 2021
  17. Teenager, Volume 16۔ ص 17 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)
  18. Third World International, Volume 9۔ ص 15 {{حوالہ کتاب}}: |work= تُجوهل (معاونت)

بیرونی روابط

ترمیم