ثمر ہارون بلور

پاکستان میں سیاستدان

ثمر ہارون بلور ایک پاکستانی سیاست دان ہیں ۔ ان کا تعلق پاکستان کی سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔ وہ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی منتخب رکن ہیں۔

ثمر ہارون بلور
رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا
معلومات شخصیت
جماعت عوامی نیشنل پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر

ترمیم

بیرسٹر ہارون بلور کے شہادت کے بعد ثمر ہارون بلور14 اکتوبر 2018 کو ہونے والے پاکستانی ضمنی انتخابات 2018 میں حلقہ پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں تھیں۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمدعرفان کو شکست دی۔ ثمر نے 20916 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے بالمقابل حریف عرفان نے 16819 ووٹ حاصل کیے۔ [2] اس انتخاب کے ساتھ ثمر سولہ سالوں میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایک عام نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون رکن بن گئیں۔ [3] وہ 4 جون 2020کو عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی صوبائی سیکریٹری برائے انفارمیشن بن گئیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. MENAFN۔ "ANP candidate, wife of shaheed Haroon Bilour , Samar Bilour wins PK-78"۔ menafn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-15
  2. "By-Election 2018: PTI, PML-N win four NA seats each"۔ geo.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-15
  3. "Samar Bilour to be first woman MPA in 16 years"۔ thenews.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-15