ثمینہ محمدیہ، (پیدائش: 5 دسمبر ،1988ء) اردو زبان سے تعلق رکھنے والی مصنفہ ہیں ان کا تعلق شہیدوں کے شہر چونڈہ سے ہے ۔

ثمینہ محمدیہ
پیدائشثمینہ محمدیہ
= (1988-12-05) 5 دسمبر 1988 (عمر 36 برس)
چونڈہ سیالکوٹ ، پنجاب (پاکستان)
قلمی نامثمینہ محمدیہ
پیشہمصنفہ
زباناردو
پنجابی
قومیتپاکستان کا پرچمپاکستانی
نسلپنجابی
تعلیمایم اے اسلامیات ، ایم اے ہسٹری
مادر علمیجامعہ پنجاب

حالات زندگی و تعلیم

ترمیم

ثمینہ محمدیہ 5 دسمبر 1988ء کو شہیدوں کے شہر چونڈہ میں پیدا ہوئیں ۔ ثمینہ محمدیہ کا اصل نام ثمینہ بوٹا ہے ۔ جبکہ ثمینہ محمدیہ ان کا قلمی نام ہے ۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم چونڈہ سے حاصل کی ۔ ثمینہ محمدیہ نے ایم اے ہسٹری اور ایم اے اسلامیات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ۔

عملی زندگی

ترمیم

ثمینہ محمدیہ نے اپنی عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا ۔ انھوں نے کافی عرصہ ایک کالج میں درس و تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے ۔ ان دنوں ثمینہ محمدیہ ایک ویب گاہ " ہم دوست " کے ساتھ منسلک ہیں ۔ جبکہ جنید اقبال کے لائیو کوئز شو " ہم ہیں پاکستان" کے لیے سوالات بنانے کا کام بھی سر انجام دے رہی ہیں ۔

ادبی زندگی

ترمیم

ثمینہ محمدیہ کو لکھنے کا بچپن سے ہی شوق تھا ۔ ثمینہ محمدیہ اب تک " ہم دوست " اور " باغی " پر اپنے کئی بلاگز بھی پبلش کروا چکی ہیں ۔ ثمینہ محمدیہ اب تک 8 کتابیں بھی لکھ چکی ہوں ۔

تصانیف

ترمیم

ثمینہ محمدیہ کی تصانیف درج ذیل ہیں ۔

• تیرے نام سے کروں ابتدا

• حرمت مسلم

• رذائل اخلاق

• محاسن اخلاق

• عقیدہ ختم نبوت اور ایمان کے لٹیرے

• وہ سنتا ہے سب کی

• کن فیکون

• قرآنی سورتوں کے نام اور ان ناموں کی وجوہات

حوالہ جات

ترمیم

[1]

[2]

[3]

[4]

[5]

[6]

[7]

[8]

https://humdost.com.pk/author/saminach/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ humdost.com.pk (Error: unknown archive URL)

https://www.facebook.com/HumHainPakistanByJunaidIqbal/