جارج ابراہم گریئرسن
جارج ابراہم گریئرسن (انگریزی: George Abraham Grierson) آئرش نژاد برطانوی سول سرونٹ، مصنف اور ماہر لسانیات تھے۔ گیارہ جلدوں پر مشتمل ان کتاب لنگوئسٹک سروے آف انڈیا ان کا شاہکار تحقیقی کام مانا جاتا ہے۔
جارج ابراہم گریئرسن | |
---|---|
(انگریزی میں: George Abraham Grierson) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جنوری 1851ء [1][2][3][4] ڈبلن ، متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
وفات | 9 مارچ 1941ء (90 سال)[5][2][4] کیمبرلے ، سرے ، انگلستان |
شہریت | جمہوریہ آئرلینڈ متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ بیز اسکول ٹرنیٹی کالج، ڈبلن |
پیشہ | سرکاری ملازم ، ماہرِ لسانیات ، مصنف ، ماہرِ علم اللسان [6] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1][7] |
شعبۂ عمل | سنسکرت [8]، دھرمی ادیان [8]، بھارتی ادب [9] |
ملازمت | انڈین سول سروس |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمگیریئرسن 7 جنوری 1851ء کو ڈبلن، متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سرکاری پریس چلاتے تھے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ریاضی کی تعلیم کے لیے ٹرنیٹی کالج، ڈبلن میں داخل ہوئے، جہاں وہ ماہر علم اللسان اور مشرقی زبانوں کے پروفیسر رابرٹ ایٹکنسن سے بہت متاثر ہوئے اور ان کے ساتھ مل کر ہندوستان کی مختلف زبانوں میں سنسکرت کا تحقیقی مطالعہ کیا۔ انھوں نے یونیورسٹی میں سنسکرت اور ہندی زبانوں پر ہونے والے مقابلوں میں انعامات بھی حاصل کیے۔ 1872ء میں انھوں نے انڈین سول سروس کا امتحان پاس کیا اور بنگال میں تعینات ہوئے، جہاں 1898ء تک خدمات انجام دیں۔[10] 1898ء میں انھیں لنگوئسٹ سروے آف انڈیا کا سپریٹنڈنٹ مقرر کیا گیا۔ بنگال میں تعیناتی کے دوران انھوں نے ہندوستانی زبانوں اور ادب پر کافی دلچسپی لی۔ 1877ء سے 1933ء تک ان کی کئی کتابیں اور مقالہ جات شائع ہوتے رہے۔[11] 1886ء میں یورپین انڈولاجسٹ کی ویانا میں منعقد ہونے والی اورینٹل کانگرس کے سامنے ایک اسکیم تیار کر کے رکھی گئی جس کے مطابق ہندوستانی زبانوں کا ترتیب وار جائزہ شائع کیا جائے۔ آٹھ سال بعد یہ اسکیم منظور ہوئی۔ 1894ء میں اس پر باقاعدہ کام شروع ہوا۔ اس کام کے لیے گریئرسن کو منتخب کیا گیا۔ گریئرسن اس عظیم کام کی تحقیق کے لیے بنگال رائل ایشیاٹک سوسائٹی سے منسلک ہوئے اور برصغیر پاک و ہند کی بڑی اور چھوٹی زبانوں کے مطالعہ کی تفصیلی تحقیق اور سروے کیا اور ایک نہایت عمدہ کتاب ترتیب دے ڈالی۔ تیس سال تک اس سروے پر کام جاری رہا۔ اس سروے میں ہندوستان کی 364 زبانوں اور بول چال کے لہجوں کا تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ گیارہ جلدوں (انیس حصے) پر مشتمل اس کتاب کے کل صفحات کی تعداد اندازہً 8000 ہیں۔اس سروے میں ہر زبان سے تین نمونہ درج کیے گئے ہیں، جن میں نثر کا اقتباس، لوک ادب کا کچھ حصہ، زبانی روایتوں سے شامل کی گئی کہانی (نظیم یا نثر سے)، گرامر کا نمونہ، الفاظ کا مختصر ذخیرہ، جملے وغیرہ شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی زبانیں بولنے والے باشندوں کی تاریخ، اس بولی کی گرامر، ان کی تمدنی حالت اور بود و باش، سماجی حالات اور بولی کے لہجے بھی شامل ہیں۔ یہ سروے کتابی صورت میں 1903ء سے 1928ء تک کلکتہ سے شائع ہوا۔[12]
تصانیف
ترمیم- Linguistic Survey of India
- Bihar Peasant Life, Being a Discursive Catalogue of the Surroundings of the People of That Province, With Many Illustrations From Photographs Taken By the Author. Prepared Under Orders of the Government of Bengal
- Seven Grammers of Detects of Bihari Language
- Dictionary of Kashmiri Language
- Pachaja Language of Western Indian
- Modern Vernacular Literature of Hidustan
- Translation of Jaycees Padmavati
- Ishkashmi, Zebaki and Yazghulami. An Account of Three Eranian Dialects
- The Pisaca languages of north-western India
وفات
ترمیمجارج ابراہم گریئرسن 9 مارچ 1941ء کو کیمبرلے، سرے، انگلستان میں وفات پا گئے۔
بیرونی روابط
ترمیمویکی ماخذ میں جارج ابراہم گریئرسن سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
- BNF Gallica - digitized gramophone recordings from the Linguistic Survey of India
- Digital South Asia Library - partly defunct - gramophone recordings from the Linguistic Survey of India (LSI)
- جارج ابراہم گریئرسن انٹرنیٹ آرکائیو پر
- Photos of Sir George Abraham Grierson
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb121978936 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/George-Abraham-Grierson — بنام: Sir George Abraham Grierson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Proleksis enciklopedija — Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/24521 — بنام: George Abraham Grierson
- ^ ا ب عنوان : Annuaire prosopographique : la France savante — بنام: George Abraham Grierson — CTHS person ID: https://cths.fr/an/savant.php?id=115428 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Грирсон Джордж Абрахам
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2012698534 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2012698534 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2012698534 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2012698534 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 نومبر 2024
- ↑ McGuire، James؛ Quinn، James (2009)۔ Dictionary of Irish Biography۔ Dublin: Royal Irish Academy-Cambridge University Press۔ ج Volume III۔ ISBN:9780521633314
{{حوالہ کتاب}}
:|volume=
يحوي نصًّا زائدًا (معاونت) - ↑ مختیار احمد ملاح، مغربی سندھ شناسی (سندھی)، محکمہ ثقافت و سیاحت حکومت سندھ، اگست 2013ء، ص 300
- ↑ مغربی سندھ شناسی (سندھی)، ص 301