جامعہ الحبيب کھریپڑ شریف چونیاں روڈ حبیب آباد، تحصیل پتوکی، ضلع قصور یہ آستانہ کھریپڑ شریف کے نام سے بھی معروف ہے [1]

جامعہ الحبیب Jamia Al Habib
جامعہ الحبیب
قیام15 جون 1987ء/ 17 شوال 1408ھ
الحاقسنی اسلام
انڈومنٹعوامی امداد
چانسلرخواجہ عالم محمد اشرف لالہ پاک
وائس چانسلرصاحبزادہ پیر سردار احمد عالم قادری
مقامکھریپڑ شریف، ، پاکستان
کیمپسضلع قصور
وابستگیاںخود مختار ( عوامی امدادی ادارہ )۔
ویب سائٹ[1]

قیام

ترمیم

جامعہ کا قیام 17 شوال 1408ھ بمطابق 15 جون 1987ء کو خواجہ عالم سائیں محمد اشرف المعروف لالا پاک کے دست مبارک سے ہوا

موسس

ترمیم

اس جامعہ کے مؤسس اعلیٰ خواجہ عالم محمد اشرف المعروف لالہ پاک ہیں۔اور یہ یادگار ہے خواجہ سائیں محمد عظیم قادری کی جو بانی ہیں سلسلہ عالیہ قطبیہ قادر یہ خانقاہ کھریپڑ شریف کے یہ جامعہ صاحبزادہ پیر سردار احمد عالم قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ قطبیہ قادریہ کی زیر سرپرستی علم کی روشنی پھیلا رہا ہے

تفصیل

ترمیم

اس ادارے کا نام جامعہ الحبیب رکھاگیا۔ جامعہ کا سربراہ ،کھرپیڑ شریف کی عظیم خاناقاہ کا جانشین ہوتاہے۔ یہ جامعہ اہلسنت و جماعت فقہ حنفی شیخ عبد الحق محدث دہلوی اور اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی کے عقیدے پر عمل پیرا ہے

شعبہ جات

ترمیم

جامعہ الحبيب جو علوم جدبدہ و قدیمیہ اور بہترین حفظ و تجوید کے ساتھ تربیت اساتذہ اور اصلاح علما کا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ اس کی متعدد شاخیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مصروف کار طلبہ اس جامع الحبيب کی خدمت دین اور قبول بارگاہ رب الہی و مصطفٰی کی ہے مثل نشانی ہے۔شعبہ جات مندرجہ ذیل ہیں

  • درس نظامی
  • شعبہ حفظ
  • شعبہ تجوید و قرأت
  • شعبہ عصری علوم
  • شعبہ تبلیغ دین

حوالہ جات

ترمیم

تصاویر

ترمیم