جامعہ بیت السلام تلہ گنگ
جامعہ بیت السلام تلہ گنگ پاکستان کا ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جو بیت السلام ویلفئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے۔ ادارے کا صدر دفتر کراچی میں ہے جہاں مسجد بیت السلام، بیت السلام ٹرسٹ، انٹیلیکٹ اسکول اور جامعہ بیت السلام لنک روڈ کراچی جیسے متصل ادارے بھی زور و شور سے کام کر رہے ہیں۔جامعہ بیت السلام تلہ گنگ، میانوالی تلہ گنگ روڈ پر سگھر نامی علاقے کے قریب واقع ہے۔ اس کے مختلف شعبہ جات میں اس وقت 2000 کے لگ بھگ طلبہ زیر تعلیم ہیں جو نہ صرف اعلی دینی علوم سے اپنی زندگیوں کو آراستہ کر رہے ہیں بلکہ او لیول اور اے لیول کرکے جدید علوم میں نام پیدا کر رہے ہیں ۔[1][2][3]
سنگ بنیاد
ترمیمجامعہ کی مسجد ''مسجد صخرہ'' کا افتتاح 2012ء میں مفتی محمد تقی عثمانی نے کیا۔ جب کہ جامعہ بیت السلام کا باضابطہ افتتاح مولانا سلیم اللہ خان نے 2013ء میں کیا۔
خصوصیات
ترمیم- یہ بنیادی طور پر ایک دینی مدرسہ ہے لیکن اس کی خوبی یہ ہے کہ یہاں دینی اور دنیاوی تعلیم کا بہترین امتزاج نظر آتا ہے۔
- عربی، انگریزی اور اردو، تینوں زبانوں میں اعلی پائے کی تقریری و تحریری صلاحیتیں پیدا کی جاتی ہیں تا کہ طلبہ ان تینوں زبانوں میں دین کی ترویج و اشاعت کا کام بخوبی سر انجام دے سکیں۔
- کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی بہترین رہائشی اور تعلیمی عمارت جس میں ہزاروں اردو، عربی اور انگریزی کتابوں پر مشتمل لائبریری، سائنس لیب، کیمپیوٹر لیب اور دار الافتاءبھی شامل ہے۔
- تمام بچوں کو مفت معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
- ہر نماز سے 10 منٹ پہلے اور بعد اساتذہ کی نگرانی میں قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام، نیز صالحانہ وضع قطع اور مسنون اعمال کی پابندی۔
- مختلف تعلیمی و تفریحی مقابلوں کا انعقاد۔
- پوزیشن ہولڈر طلبہ کو قیممتی انعامات اور تمام ممتاز طلبہ کو ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔
- وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں ملکی و صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 25000 سے لے کر 300000 تک نقد انعامات دیے جاتے ہیں۔
تعلیمی شعبہ جات شعبہ جات
ترمیمتحفیظ القرآن
ترمیمہر سال مارچ کے مہینے میں اس شعبے میں داخلہ کھلتا ہے اور لگ بھگ ہزاروں امیدواروں میں سے 100 کا انتخاب ہوتا ہے۔ داخلہ کی شرائط یہ ہیں:
- عمر کی حد 11 سال
- پرائمری کی استعداد
- ناظرہ قرآن
- داخلہ امتحان میں مطلوبہ نمبروں کے ساتھ کامیابی
- جمعرات سے جمعہ تک (یعنی چھٹی والے دن) بچہ لازمی طور پر سرپرست کے پاس جائے گا ادارے میں نہیں رہ سکتا۔
قرآنی مکاتب
ترمیمملک بھر کے دیہی علاقوں میں قرآنی تعلیم کو عام کرنے کے لیے 313 کے قریب قرآنی مکاتب تعمیرکیے گئے ہیں جن میں ناظرہ قرآن کے علاوہ حفظ قران کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ ادارے کے پیش نظر ایسے 10000 قرآنی مکاتب کا قیام ہے۔
شعبہ عصری علوم
ترمیمجس میں بچوں کا مکمل انگریزی بول چال کی تعلیم اور اس کا ماحول،کمپیوٹر کورسز، نیز سائنسی تجربات، میٹرک/ اولیول کی تعلیم دی جاتی ہے۔۔ داخلہ کی شرائط یہ ہیں:
- عمر کی حد 13سال
- پرائمری کی استعداد
- حفظ قرآن
- داخلہ امتحان میں مطلوبہ نمبروں کے ساتھ کامیابی
میٹرک
ترمیمیہ عصری علوم کا ایک ذیلی شعبہ ہے۔۔ داخلہ کی شرائط یہ ہیں:
- عمر کی حد 16 سال
- پرائمری کی استعداد
- ناظرہ قرآن
- داخلہ امتحان میں مطلوبہ نمبروں کے ساتھ کامیابی
عربی لینگویج کورس/ اولیول
ترمیمجس میں طلبہ کو مکمل عربی تعلیم اور بول چال کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ ان طلبہ، جو میٹرک یا اولیول میں نمایاں نمبرات حاصل کرچکے ہوں، کو اے لیول کی معیاری تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سرِ دست یہ پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں میٹرک کے بعد بچے کو اے لیول کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے ۔
داخلہ کی شرائط یہ ہیں:
- عمر کی حد 18 سال
- میٹرک/ اولیول پاس
- ناظرہ قرآن
- داخلہ امتحان میں مطلوبہ نمبروں کے ساتھ کامیابی
درس نظامی
ترمیمجس میں وفاق المدارس العربیہ کا آٹھ سالہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔۔۔ داخلہ کی شرائط یہ ہیں:
- عربی تحریر و تقریر میں مہارت
- جس درجے میں داخلہ لینا ہے اس سے سابقہ درجے کا امتحان
اولمپیاڈ
ترمیمدینی مدارس اور عصری تعلیموں اداروں کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے یہ ادارہ ہر ساال مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو اپنے یہاں دعوت دے کر ان کے مابین کھیلوں اور تعلیمی و سائنسی مقابلوں کا انعقاد کرواتا ہے اور جیتنے والوں کا انعامات سے نوازتا ہے۔
رفاہی شعبہ جات
ترمیمایمبولینس
ترمیمایمبولینس (پٹرول خرچ کے علاوہ اور کسی قسم کا کرایہ مریض سے وصول نہیں کیا جاتا نیز روڈ حادثات میں مفت رضاکارانہ خدمت)
فوڈ بنک
ترمیمتقریبات میں بچ جانے والے غیر استعمال شدہ کھانے کو پیک وصول کر کے مستحق افراد تک رسائی کا انتظام۔
اجتماعی قربانی
ترمیمعوام کی سہولت کے لیے اجتماعی قربانی، جس میں مخیر حضرات کی طرف سے کی جانے والی قربانیوں کے گوشت کی مستحق افراد تک ترسیل کا بھی انتظام ہوتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "پنجاب کا ہائی ٹیک مدرسہ جہاں روبوٹس بنائے جا رہے ہیں"۔ Independent Urdu۔ 3 جنوری، 2020
- ↑ "بیت السلام،جدید تعلیم کے میدان میں ابھرتا ہوا اسلامی مدرسہ"۔ 10 اپریل، 2021
- ↑ "بیت السلام کا قابل تقلید تعلیمی ماڈل…..تحریر: امیرجان حقانی – Chitral Times"۔ chitraltimes.com[مردہ ربط]