تلہ گنگ ایک شہر اور ضلع تلہ گنگ کا صدر مقام ہے جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ پوٹھوہار سطح مرتفع کا حصہ ہے اور سالٹ رینج کے شمال میں اور کالا چتا رینج کے مشرق میں واقع ہے۔ تلہ گنگ اپنے ادب کے لیے جانا جاتا ہے اور اس نے نامور ادیب اور شاعر پیدا کیے ہیں جن میں ڈاکٹر ستیہ پال آنند بھی شامل ہیں، جو 1931 میں ملحقہ گاؤں کوٹ سارنگ میں پیدا ہوئے تھے۔ علاقے کا زیادہ تر انحصار بنجر زراعت پر ہے۔ یہ اپنی مونگ پھلی کی پیداوار کے لیے مشہور ہے جو پوٹھوہار کے علاقے میں سب سے زیادہ ہے جس کی کاشت تقریباً 42,000 ایکڑ ہے اور اس کے بعد چکوال ہے، جس میں تقریباً 34,985 ایکڑ ہے۔ یہ مقامی حیوانات بشمول بلیک فرینکولن، سفید گلے والے فرانکولن، بٹیر اور خرگوش کے شکار کے لیے جانا جاتا ہے۔


Talagang
تلہ گنگ is located in پاکستان
تلہ گنگ
تلہ گنگ
متناسقات: صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔32°55′40″N 72°24′40″E / 32.92778°N 72.41111°E / 32.92778; 72.41111
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
قصبوں کی تعداد1
یونین کونسلوں کی تعداد2

تلہ گنگ کا پرانا نام اعوان محل تھا۔ یہ نام اعوان قبیلے کی عزت کے لیے دیا گیا تھا۔ اعوان اپنے آپ کو علی ابن ابو طالب کی اولاد مانتے ہیں اور یہ انھیں ہندوستانی مسلم ماحول میں اعلیٰ مقام دیتا ہے۔

تلہ گنگ کی تاریخ

تلہ گنگ تا ریخی اعتبار سے صو بہ پنجاب کے شمالی ضلع چکوال کی ایک تحصیل ہے۔ ضیاءالحق کے دور اقتدار میں جب 1985ء میں ضلع چکوال بنایا گیا تو تحصیل تلہ گنگ کو ضلع اٹک سے الگ کر کے ضلع چکوال سے ملا دیا گیا۔

آزادئ پاکستان سے قبل تَلہ گَنگ میں وسیع تعداد میں"گَنگ نامی ہندو قوم آباد تھی۔ یہ علاقہ سطح زمین سے نیچے تها جس کی وجہ سے اس علاقہ کو"تَلہ"کہا جاتا تها اور"گَنگ چونکہ ہندؤ قوم آباد تھی اور ہندوؤں نے اس علاقہ کو تَلہ گَنگ کا نام دے دیا جو آج بهی تَلہ گَنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو تمام ہندؤ تَلہ گَنگ سے بهارت کی طرف ہجرت کر گئے۔ جو ہندؤ تَلہ گَنگ میں ره گئے انهوں نے اسلام قبول کر لیا۔

تَلہ گَنگ میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سید اعوان بلوچ اور پٹھان بڑی قومیں شامل ہیں۔

تَلہ گَنگ کی مونگ پھلی پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ تَلہ گَنگ میں دهنی نسل کے بیل پائے جاتے ہیں۔ تَلہ گَنگ کی خاص قسم کی کهیڑی(چپل)اورکهسہ مشہور ہے۔ کاروبار،صنعت اور معیشت کے اعتبار سے تَلہ گَنگ چکوال سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

غازی میاں محمد شہید چوک

تَلہ گَنگ میں ایک مشہور چوک جو اب ٹریفک چوک کے نام سے مشہور ہے۔ ٹریفک چوک تلہ گنگ کا نام” غازی میاں محمد شہید چوک“ہے جسے تَلہ گَنگ والے بھول چکے ہیں ۔

تلہ گنگ میں آباد قومیں

معلومات

یہ چکوال سے 45 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ جبکہ موٹروے M2 سے 30کلومیٹر پر واقع ہے۔ پنجاب کے دار الحکومت لاہور سے تقربیاً237 کلومیٹر پر واقع ہے۔ جبکہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد سے تقربیاً 112 کلومیٹر پر واقع ہے۔ تلہ گنگ مرکز بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں سے کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی ،اسلام آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان کے لیے ہر وقت ٹریفک کا گذر بسر ہوتا ہے۔

زبان

تلہ گنگ کی عوام کی مادری زبان پوٹھواری پنجابی ہے۔ اس کے علاوہ اردو بھی بولی جاتی ہے۔

گاؤں

تلہ گنگ تقریباَ 23 یونین کونسلوں اور 140 سے زیادہ دیہاتوں پر مشتمل ہے۔ جن میں

وغیرہ نامی گرامی گاؤں ہیں۔

تعلیم

تعلیم کے لحاظ سے تلہ گنگ کافی ترقی کر چُکا ہے۔ یہاں پر سرکاری اسکولز کے علاوہ پرائیوٹ اسکول کی کافی تعداد میں ہیں۔ یہاں پر زیادہ تر مرد و خواتین کے اسکولز اور کالجز الگ الگ ہیں۔ 2014ء کے سروے “الف اعلان“ کے مطابق ے چکوال علیمی اعتبارسے پنجاب کا سب سے پہلے نمبر پر رہا۔

اسکولز

٭ اقرا جنۃ الاطفال ایلیمنٹری اسکولز (رجسٹرڈ)(تلہ گنگ کیمپس)

  • الائیڈ اسکول (پراجیکٹ آف پنجاب گروپ آف کالجز)(تلہ گنگ کیمپس)
  • دارَارقم اسکولز(تلہ گنگ کیمپس)
  • دی ایجوکیٹز(تلہ گنگ کیمپس)
  • دی سمارٹ اسکول ( پراجیکٹ آف سٹی اسکولز)(تلہ گنگ کیمپس)
  • انٹرنشینل اسلامک یونی ورسٹی اسکولز(تلہ گنگ کیمپس)
  • بحریہ فاؤنڈیشن اسکولز(تلہ گنگ کیمپس)
  • فوجی فاؤنڈیشن اسکولز(تلہ گنگ کیمپس)
  • ائیر فاؤنڈیشن اسکولز(تلہ گنگ کیمپس)
  • جبکہ علاقائی اسکولوں میں vip اسکول، مکہ سسٹم آف ایجوکشن، نیوڈان اسکولز ،اقرا روضہ الاطفال، مثالی اسکول۔ شہر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہیں۔

کالجز

  • پنجاب گروپ آف کالجز (تلہ گنگ کیمپس)
  • فوجی فانڈیشن کالج
  • گورنمٹ ڈگری کالج
  • کیمبرج کالج
  • مسلم کالج
  • مکہ کالج
  • بارانی کالج
  • میزان کالج
  • راولیین کالج

ہسپتال

ہسپتالوں میں سرکاری سٹی ہسپتال سب سے بڑا ہے۔ جو 50 بیڈز پر مشتمل ہے۔ جو عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ الخدمت فانڈیشن کے تحت ہسپتال 25 بیڈز پر زیرِتعمیر ہے۔ پرائیوٹ ہسپتالز میں المدینہ ہسپتال، القمر ہسپتال، الحبیب آئی ہسپتال، نیازی ہسپتال، سعد ہسپتال، العین ہسپتال، المتاز ہسپتال وغیرہ شامل ہیں۔

علاقائی اخبار

ا پہلا روزنامہ یادگار، ہفت روزہ پریس رپورٹ،تلہ گنگ ٹائمز، تلہ گنگ نیوز، عکسِ تلہ گنگ، متقارب، سپشیل تلہ گنگ نیوز ہفت روزہ اخباروں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن نیوز میں ،[1][2][3]

مشہور شخصیات

سیاست

حلقہ این اے 61 سیاسی اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی یہاں؛ سے دو مرتبہ ناکام ہو چکے ہیں۔ سردار فیض ٹمن، سردارممتاز ٹمن، سردار منصورحیات ٹمن، جیسی شخصیات سیاست میں اہم سمجھی جاتی ہیں۔

اہم مقامات

تلہ گنگ شہر میں اہم مقامات کو دیکھا جائے تو ٹریفک چوک، مکہ پلازہ، الکرم پلازہ، مندیال چوک، صدیق آباد چوک، قاضی مارکیٹ، گلی مہاجرین، گلی سٹھیاں، نیو و پرانا لاری اڈا، سنی مارکیٹ اور ٹیلی فون ایکس چینج اہم مقامات تصور کیے جاتے ہیں۔

مساجد

جامع مسجد عیدگاہ، جامع مسجد مندیال، جامع مسجد البدر، جامعہ علویہ حیددیہ، جامع مسجد عمر، جامع مسجد قباء، جامع مسجد خالد بن ولید اور جامع مسجد تڑیڑاں والی اہم مساجد میں شمار ہیں۔

ہوٹل

اعوان انٹرنیشنل ہوٹل، دانیال ہوٹل، پاک ذائقہ ہوٹل، پاکستان ہوٹل ،بلوچ ہوٹل ،گرین لیگون ہوٹل اور قصیرِ جنت ہوٹل

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 29 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جنوری 2021 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 09 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جنوری 2021 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 18 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2022