جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور

جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے اندرونی حصے لوہاری گیٹ میں میں ایک دینی درسگاہ ہے ہیں اس ادارے سے سے کی علماء فارغ التحصیل ہوئے

جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور لاہور کے اندرونی حصے لوہاری گیٹ میں ایک دینی درس گاہ ہے۔ اس جامعہ سے کئی علما فارغ التحصیل ہوئے۔

آغازترميم

اہلسنت والجماعت کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کا آغاز شوال المکرم 1376ھ /مئی1956 ء میں قدیم تاریخی مسجد خراسیاں باغیچی نہال چند اندرون لوہاری دروازہ میں ہوا اس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد 1972 ء میں رکھا گیا۔

بانیترميم

جامعہ نظامیہ رضویہ کی صورت میں علم کا یہ پودا علم و عمل کے عظیم پیکر حضرت محدث اعظم پاکستان علامہ ابوالفضل محمد سردار احمد قادری کے دست مبارک سے لگایا گیا ان کے شاگرد استاذالعلماء شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی نے 1962 ء تک اس کی نگرانی اور آبیاری کی اور پھر ذہین اور محنتی تلمیذ استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی نے 2003 ء تک نہ صرف اس ادارے کو ترقی و عروج کی منازل سے آشنا کیا بلکہ جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ کی فلک بوس عمارتوں کی صورت میں امت مسلمہ کو مژدہ جانفرا بھی سنایا۔

جامعہ کی وسعتترميم

اس وقت جامعہ نظامیہ رضویہ لاہورمیں1200کے قریب طلبہ درسِ نظامی، تجویدوقرأت اورحفظ قرآن کی دولت سے مالامال ہو رہے ہیں اوران طلبہ کودورِجدیدکے تقاضوں کے مطابق عصری علوم اور کمپیوٹرسائنسزکی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔جامعہ میں علم کافیضان جاری کرنے والے خوش قسمت اساتذہ کی تعداد30ہے جوجامعہ میں علم کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ جامعہ نظامیہ رضویہ تقریباً3کنال پرمشتمل ہے۔اس وقت 70کمروں کواپنے جلومیں لیے ہوئے ہے۔جبکہ 5وسیع وعریض ہال جامعہ کی زینت ہیں۔جن میں سے ایک درس حدیث، ایک تحفیظ القرآن، ایک مطعم اوردورہائش کے لیے مختص ہیں۔علاوہ ازیں پانچ اساتذہ کی رہائش گاہیں بھی جامعہ میں واقع ہیں۔لائبریری ہال اورکمپوٹرلیب اس کے علاوہ ہے۔ جامعہ کے ساتھ حال ہی میں 45کمروں پر مشتمل 5 منزلہ عمارت خریدی گئی ہے جو آئندہ تعلیمی سال میں باقاعدہ زیراستعمال ہوگی۔

دینی و دنیاوی تعلیمترميم

جامعہ میں دین کے علاوہ دنیاوی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے جن میں ایم اے تک کلاسز بھی لگتی ہیں۔ جامعہ کے قیام سے آج تک ہزاروں فارغ التحصیل طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیلجیم، برطانیہ، امریکا، دبئی، جرمنی، ساؤتھ افریقہ سمیت دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی ترویج اور شخصیات کی تعمیر کر رہے ہیں۔ جامعہ میں کمپیوٹرلیب قائم کیاگیاہے جہاں طلبہ کوکمپیوٹرسائنسزکی تعلیم دی جاتی ہے جس میں6عددکمپوٹرموجودہیں۔ طلبہ کے لیے لائبریری بھی ہے جس میں تقریباً30000کتب جدیدوقدیم ومخطوطات شامل ہیں

[1]

فارغ التحصیل شخصیاتترميم

حوالہ جاتترميم

بیرونی روابطترميم

مجلس علما نظامیہ کا ربط