جامع مسجد معظم پورہ جسے جامع مسجد مَلّے پَلّی اور مَلّے پَلّی کی بڑی مسجد کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، حیدرآباد، دکن کے ملے پلی علاقے میں واقع ہے۔ مسجد میں پانچوں وقت نماز کے علاوہ ایک دینی مدرسہ بھی ہے جہاں تجوید اور حفظ کی سہولت موجود ہے۔

جامع مسجد معظم پورہ
مَلّے پَلّی کی بڑی مسجد
مسجد کے باب الداخلہ کی ایک تصویر
بنیادی معلومات
ملکبھارت
ملکیتموقوفہ اراضی
طرز تعمیراسلام

مسجد کا خصوصی موقف

ترمیم

اس مسجد میں ہر اتوار مغرب تا عشاء پورے شہر کی تبلیغی جماعت کا اجتماع ہوتا ہے۔ اس اجتماع میں کسی ایک تبلیغی شخصیت کا خطاب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر، اضلاع، دیگر ریاستوں اور بیرون ملک سے جماعتوں کے آنے جانے کے کام کی تال میل اس مسجد کے ذریعے ہوتی ہے۔

مسجد سے متصل عمارت

ترمیم
 
کالچ آف لینگویجز

اسی مسجد سے متصل کالچ آف لینگویجز ہے، جہاں زبانوں کی تعلیم دی جاتی ہے۔