جاوید احمدی(پیدائش: 2 جنوری 1992ءقندوز) (انگریزی: Javed Ahmadi) افغانستان قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے۔[1] جو دائیں ہاتھ کا بلے باز اور دائیں ہاتھ سے آف بریک گیند کرتا ہے۔ وہ اس وقت افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ ان گیارہ کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنھوں نے جون 2018ء میں بھارت کے خلاف افغانستان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلا۔

جاوید احمدی
ذاتی معلومات
مکمل نامجاوید احمدی
پیدائش (1992-01-02) 2 جنوری 1992 (عمر 32 برس)
قندوز, افغانستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر کھلاڑی
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 4)14 جون 2018  بمقابلہ  بھارت
پہلا ایک روزہ (کیپ 19)9 جولائی 2010  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
آخری ایک روزہ25 ستمبر 2018  بمقابلہ  بھارت
ایک روزہ شرٹ نمبر.23
پہلا ٹی20 (کیپ 17)14 مارچ 2012  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی205 جون 2017  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2017آمو علاقہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20 فرسٹ کلاس
میچ 2 39 3 9
رنز بنائے 4 920 6 426
بیٹنگ اوسط 2.00 25.55 3.00 28.40
100s/50s 0/0 0/7 0/0 1/3
ٹاپ اسکور 3 81 6 108
گیندیں کرائیں - 341 101
وکٹ - 7 1
بالنگ اوسط - 39.28 44.00
اننگز میں 5 وکٹ - 0 0
میچ میں 10 وکٹ - n/a n/a 0
بہترین بولنگ - 4/37 1/3
کیچ/سٹمپ 0/– 10/– 0/– 2/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 25 ستمبر 2018

کیرئیر

ترمیم

احمدی نے پہلی بار عمر کے گروپ کرکٹ میں افغانستان کی نمائندگی کی اور وہ افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا رکن تھا جس نے تاریخ میں پہلی بار 2010ء کے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ میں کوالیفائی کیا۔ احمدی نے عالمی کپ کے دوران افغانستان کی نمائندگی کی۔احمدی کا سینئر ڈیبیو 2010ء آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ون کے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران اس نے لسٹ-اے کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی ڈیبیو کیا۔ اس نے ٹورنامنٹ کے دوران ایک اور ایک روزہ کھیلا، جو میزبان ہالینڈ کے خلاف تھا۔ اس نے مزید دو ایک روزہ کھیلے ہیں، جو دونوں 2010ء میں افغانستان کے اسکاٹ لینڈ کے دورے کے دوران اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے تھے۔اب تک اپنے 47 ون ڈے میچوں میں احمدی نے 18.83 کی بیٹنگ اوسط سے 1049 رنز بنائے ہیں، جس کا زیادہ اسکور 81 ہے۔ اس دوران میدان میں اس نے 11 کیچ لیے ہیں۔

اول درجہ کرکٹ

ترمیم

احمدی کا اول درجہ ڈیبیو 2009-10ء کے آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ میں کینیا کے خلاف ہوا تھا۔ میچ کے دوران اس نے 11 اور 55 کے اسکور بنائے، جو ان کی پہلی اول درجہ نصف سنچری تھی۔ ستمبر 2018ء میں، انھیں افغانستان پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں کابل کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ

ترمیم

مئی 2018ء میں، انھیں بھارت کے خلاف کھیلے گئے اپنے افتتاحی ٹیسٹ میچ کے لیے افغانستان کے دستے میں شامل کیا گیا تھا۔ اس نے 14 جون 2018ء کو، بھارت کے خلاف، افغانستان کے لیے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ فروری 2019ء میں، انھیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیسٹ دستے میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Javed Ahmadi"