جاوید چتین گونر (ترکی زبان: Cavit Çetin Güner) ترک اداکار ہیں۔

جاوید چتین گونر
معلومات شخصیت
پیدائش 21 فروری 1986ء (38 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی معمار سنان فائن آرٹس یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

جاوید 21 فروری 1986ء کو استنبول میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ کا تعلق ریزہ جبکہ والد کا تعلق بورصہ سے ہے۔ والد پیشے سے ٹیکسی ڈرائیور تھے۔ ان کا ایک بڑا بھائی ہے جو ان سے دو سال بڑا ہے اور ایک چھوٹی بہن ہے، چھ سال چھوٹی۔ پرائمری اور سیکنڈری تعلیم ضلع حُرِّیَتْ کے ضیاءپاشا اسکول سے مکمل کی۔ سنہ 2000ء میں ان کی والدہ کینسر کی وجہ سے چل بسیں۔ سنہ 2003ء میں قورتلیش ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ معمار سنان یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔[2]

جاوید نے چھ برس کی عمر میں پانی بیچنا شروع کیا تھا، تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے نہ صرف پانی بیچا بلکہ کلرک، بیکری میں کام، رات میں چوکیداری حتیٰ کہ قُلی اور تھوک فروش کا کام کیا۔ یونیورسٹی کے دور میں پہلے کمرشل میں کام کیا۔ سنہ 2003ء میں انھوں نے کوکا کولا کے ایک کمرشل میں بچے کے طور پر کام کیا جو فٹ بال کھیل کر اپنا ہنر دکھا رہا تھا۔[2]

سنہ 2003ء میں غنی مژدہ کے لکھے سیریل ”حیات بیلگیسی“ میں کام کر کے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کیا۔ سنہ 2006ء میں سیریل ”یالانجی یاریم“ میں کام کیا، یہ سیریل منقطع ہو گیا تھا کیونکہ مرکزی اداکار باریش آکارشو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ سنہ 2007ء میں سیریل "آننم“ میں کام کیا۔ سنہ 2012ء میں سیریل ”استورہ کمال“ میں اداکاری کی۔ سنہ 2014ء میں ”ستاژیر مافیا“ میں ویٹر کا کردار نبھایا، اس فلم میں شریک اداکار، ناز الماس، حلمی جم انتپہ، لمی فیلوزوف، عابدین یاباقان، بای ژ تھے۔ سنہ 2014ء میں دیریلش: ارطغرل میں روشان(دوان) کا کردار نبھایا۔[2]

جاوید نے سنہ 2010ء میں خود سے چھ برس بڑی ریحان تورکو حذر سے مارچ 2010ء میں شادی کی۔ 29 جون 2012ء کو طلاق ہو گئی۔ ان کا ایک بچہ علی دمیر (پ۔ اکتوبر 2010ء) ہے۔[2] 31 جولائی 2017ء کو ترک والی بال کھلاڑی خدیجہ گیزم اورگہ سے شادی کی۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=988925
  2. ^ ا ب پ ت "Cavit Çetin Güner Kimdir?"۔ Sabah 
  3. "Diriliş Ertuğrulda düğün zamanı (Cavit Çetin Güler ve Gizem..."۔ Posta