جتی (پاپوش)
جُتّی (پنجابی: ਜੁੱਤੀ) یا پنجابی جتی (پنجابی: ਪੰਜਾਬੀ ਜੁੱਤੀ) پاپوش کی ایک قسم ہے جو شمالی ہند اور اس کے پڑوسی خطوں میں عام ہے۔ یہ جتیاں عموماً چمڑوں سے بنائی جاتی ہیں اور ان پر بھاری نقاشی کی جاتی ہے۔ پہلے ان پر سونے اور چاندی کے تاروں کا کام ہوتا تھا لیکن موجودہ دور میں ربڑ سول کی جوتیاں رائج ہیں۔ پنجابی جتی کے علاوہ مقامی طرز کے دیگر پاپوش بھی بنائے جاتے ہیں۔ دستکاری سے مزین جتیوں کے لیے امرتسر اور پٹیالہ اہم تجارتی مراکز سمجھے جاتے ہیں، جہاں سے جتیوں کے تاجر دنیا بھر میں آباد سکھوں کو برآمد کرتے ہیں۔[1][2][3] جتیوں کی مختلف مقامی شکلیں رائج ہیں، عموماً جتیوں کی شکل سازی کا انحصار جتی ساز پر ہوتا ہے۔ ان میں عموماً مسطح سول لگائے جاتے ہیں اور مردانہ و زنانہ دونوں قسم کی جتیاں یکساں ہوتی ہیں تاہم مردانہ جتیاں پنجابی روایتی موچھوں کی طرح زیادہ نوکیلی ہوتی ہیں اور بعض زنانہ جتیاں ایڑھی کی جانب سے کھلی ہوتی ہیں۔ عرصے سے پنجاب میں یہ جتیاں تقریبات اور بالخصوص شادی کی تقریبوں میں پہنی جاتی ہیں جبکہ سادہ جتیاں عموماً روزمرہ استعمال میں پہننے کا رواج ہے۔[4]

پنجابی زبان کے بہت سے لوک گیتوں میں ان جتیوں کا تذکرہ ملتا ہے۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیم- Mojari - اسی خطے کا دوسرا مشابہ جوتا
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Walking the path of common tradition"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 3 مئی 2011۔ 2013-01-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-30
- ↑ "A glimpse into Punjabi culture"۔ The Hindu۔ 13 فروری 2003۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-30
- ↑ "'The love and care we get in India is unparalleled'"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2 مئی 2011۔ 2014-01-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-30
- ↑ Jutta Jain-Neubauer؛ Bata Shoe Museum (2000)۔ Feet & footwear in Indian culture۔ Mapin Publishing Pvt. Ltd.۔ ص 126, 175۔ ISBN:81-85822-69-7
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر جتی (پاپوش) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- "Punjabi Jutti most popular in holy city of Amritsar"۔ 2010-11-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا