جحش بن رباب
جحش بن رباب، ام المؤمنین زینب بنت جحش کے والد تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پھوپھی اميمہ بنت عبدالمطلب ان کی زوجہ تھیں۔ تو رسول اللہ کے پھوپھا ہونے کے سسر بھی ہوئے۔ ان کی دو بیوہ بہوئیں بھی امہات المؤمنین میں سے ہیں۔ (ام حبیبہ جو عبید اللہ بن جحش کی بیوہ تھیں اور زینب بنت خزیمہ جو عبد اللہ بن جحش کی بیوہ تھیں۔)
آپ کا نسب اس طرح ہے۔
جحش بن ربَاب بن يعمر بن صبرَة بن مرّة بن كثير بن غنم بن دودان بن أَسد بن خُزَيْمَۃ[1]
ابو عبد اللہ کنیت تھی [2]