جلال الدین محمد شاہ یا جلال الدین ابو مظفر محمد شاہ [1](1415–1433)[2]:(انگریزی: Jalaluddin Muhammad Shah) ،[3] بنگال[4]کے سلطان تھے۔ راجا گنیش کے صاحبزادے تھے۔
پیدائشی نام یادویاجادو تھا۔ والد راجا گنیش ( بنگالی : রাজা গণেশ ) بنگال کا ایک ہندو حکمران تھا ، جس نے الیاس شاہی خاندان کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور بنگال میں اقتدار پر قبضہ کیا۔

جلال الدین محمد شاہ
 

معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 1433ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد راجا گنیش   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر معلومات
استاذ نور قطب عالم   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
محمد شاہ

ان کے والد راجا گنیش نے سابقہ سلطنت کے خلاف بغاوت میں عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، تو عوام نے ان سے وعدہ لیا کہ بیٹا مسلمان بنے گا تو ساتھ دیں گے، انھوں نے وعدہ نبھایا اور بیٹا مسلمان ہوا۔ کچھ ذرائع کے مطابق 1418 میں والد کی جگہ تخت نشین ہو گئے جبکہ دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے اسے 1415 کے آس پاس تخت پر بٹھایا تھا۔ جہاں تک ممکن ہوا ،جلال الدین محمد شاہ نے امن کو برقرار رکھا اور مشرقی اور جنوب مشرقی بنگال ( معظم آباد ، چٹاگانگ اور فتح آباد ، جدید فرید پور) اور جنوبی بنگال پر اپنی حدود میں توسیع کی ۔ اس کا دار الحکومت پانڈوا تھا لیکن بعد میں اس نے اسے گور منتقل کر دیا۔اسے دوبارہ آباد کر دیا گیا۔
اپنی حکومت کے جاری کردہ سکہ پر کلمہ کا استعمال کیا۔راجیادھر(را جے دھر) ، جو ایک ہندو تھا ، فوج کا کماندار تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. The Philological Secretary, Journal of the Asiatic Society of Bengal, Volume 43 (1874)، p.294
  2. Jalaluddin Muhammad Shah http://en.banglapedia.org/index.php?title=Jalaluddin_Muhammad_Shah
  3. N. Hanif، Biographical Encyclopaedia of Sufis: South Asia، صفحہ: 320 
  4. https://books.google.com/books?id=gKhChF3yAOUC&pg=PA57 The rise of Islam and the Bengal frontier, 1204–1760

مزید دیکھیے ترمیم