جمنا بروا (آسامی زبان: যমুনা বৰুৱা) (10 اکتوبر 1919ء تا 24 نومبر 2005ء) بھارتی سنیما کی بھارتی نزاد اداکارہ تھی۔

جمنا بروا
Jamuna Barua in Zindagi

معلومات شخصیت
پیدائشی نام Jamuna Gupta
پیدائش 10 اکتوبر 1919(1919-10-10)
آگرہ, آگرہ اور اودھ کے متحدہ صوبے, برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے
وفات 24 نومبر 2005(2005-11-24) (عمر  86 سال)
کولکاتا, مغربی بنگال, بھارت
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات پرماتیش بروا
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1934–1953
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

جمنا بروا کے والد کا نام پورن گپتا تھا۔ وہ پوران گپتا کی چوتھی بیٹی تھی۔ ان کی کل 6 بیٹیاں تھیں۔ پورن گپتا آگرہ کے قریب ایک گاؤں کے رہنے والے تھے۔ انھوں نے اپنی تمام بیٹیوں کام نام بھارت کی ندیوں پر رکھا تھا جیسے گنگا، جمنا، بھاگیرتھی وغیرہ۔ قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ جمنا اس وقت کے سب سے ترقی پزیر شہر کلکتہ میں آبسی۔ اس وقت کلکتہ میں فلم سازی کا بھی بول بالا تھا۔ جمنا کا آبائی وطن آسام کا گوالپارا ضلع تھا۔ انھوں نے ہدایتکار اور اداکار پرمتیش بورا سے شادی کرلی جنہیں پی سی بورا سے بھی جانا جاتا تھا۔ مگر 1950ء میں ہی ان کی وفات ہو گئی۔ انھوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز فلم دیوداس میں کیا۔[1] اس میں وہ مرکزی کردار پاروتی نبھا رہی تھی۔[2] یہ فلم 1936ء میں بنی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے بنگالی، آسامی اور ہندی میں متعدد مشہور فلموں میں کام کیا جیسے امیری، مکتی، ادھیکار اور سیش اتر وغیرہ۔ انھوں نے بورا کی موت کے بعد ادکاری چھوڑ دی۔[3]

فلمی سفر

ترمیم

ان کی پہلی فلم 1934ء کی ==محبت کی کسوٹی]] تھی جو اصل میں بنگالی میں روپ لیکھا نام سے بن چکی تھی۔[4] ان کی مشہور فلموں میں 1953ء کی ملانچا، 1949ء کی ایران کی ایک رات، 1946ء کی سولیچ، 1944ء کی صبح شام، 1943ء کی دیور، 1943ء ہی کی رانی، 1942ء کی جواب، 1941ء کی اتریان، 1940ء کی ہندوستان ہمارا، ان36ء کی دیوداس، 1935ء کی دیوداس قابل ذکر ہیں۔ روپ لیکھا، ادھیکار، مایا اور گرہ داہ ان کی دیگر فلمیں ہیں۔

بعد کی زندگی

ترمیم

ان کی زندگی کے آخری سال بہت تکلیف دہ تھے۔ موت سے 6 ماہ قبل وہ مرگ بستر پر تھی۔ پسماندگان میں 3 بیٹے اور ان کے بڑے خاندان ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں بیماریوں نے گھیر لیا تھا اور کولکاتا میں اپنے گھر میں وفات پاگئی، موت کی وجہ بڑھتی عمر اور بیماریوں کو بتایا گیا۔


حوالہ جات

ترمیم
  1. Pallab Bhattacharya (21 اگست 2015)۔ "A grand cinematic exchange"۔ The Daily Star۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-15
  2. "Looking back at Bollywood in Posters"۔ Rediff.com۔ 1 جون 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-15
  3. "IndiaGlitz – Original Paro of 'Devdas' passes away – Bollywood Movie News"۔ Indiaglitz.com۔ 2008-01-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-18
  4. "Roop Lekha (1934)"۔ chiloka.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-01