جموں و کشمیر عدالت عالیہ

جموں و کشمیر عدالت عالیہ یا جموں و کشمیر ہائی کورٹ ہندوستان کا ایک ہائی کورٹ ہے۔ جو جموں و کشمیر اور لداخ کا مشترکہ ہائی کورٹ ہے۔ اس کی نشست سرینگر اور جموں میں واقع ہے۔

ویب سائٹwww.jkhighcourt.nic.in
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا لوگو۔

قیام

ترمیم

اس کا قیام 26 مارچ 1928 میں جموں وکشمیر کے مہاراجہ کے ذریعہ جاری کردہ خطوط پیٹنٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ عدالت کی نشست اس کے موسم گرما کے دار الحکومت سری نگر اور موسم سرما کے دار الحکومت جموں و کشمیر کے مابین بدلی جاتی ہے۔

ججوں کی تعداد

ترمیم

عدالت میں ججوں کی منظوری 17 ہے جس میں 13 مستقل جج اور 4 اضافی جج ہیں۔ [1] [2] 4 جنوری 2021 سے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پنکج میتھل ہے۔ اس سے پہلے اس کورٹ کے چیف جسٹس گیتا متل تھی۔ 13 اکتوبر 2022 کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی محمد ماگرے بن گئے جو کشمیری ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Law Department J&K"۔ jklaw.nic.in۔ 2017-02-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-08
  2. "History"۔ jkhighcourt.nic.in۔ 2016-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-08