بھارتی عدالت ہائے عالیہ کی فہرست

عدالت عالیہ سے مراد وہ عدالتیں ہیں جو عدالت عظمی کے تحت صوبائی سطح پر قائم ہوں جنہیں ہائی کورٹ بھی کہا جاتا ہے۔ بھارت میں کل 21 عالیہ عدالتیں ہیں جن کا دائرہ اختیار ایک مخصوص ریاست یا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، پنجاب اور ہریانہ عدالت عالیہ کے دائرہ اختیار میں پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں کے ساتھ مرکز کا زیر اقتدار علاقہ چنڈی گڑھ بھی ہے۔ یہ تمام عالیہ عدالتیں آئین ہند کی دفعہ 214، باب 5 حصہ 6 کے تحت قائم کی گئی ہیں۔