جنت المعلیٰ
جنت المعلیٰ (عربی: جنة المعلى) جو "الحجون" کے نام سے بھی مشہور ہے مکہ معظمہ کا خاص قبرستان ہے جوجنت البقیع کے بعدجَنَّتُ المعلیٰ دنیا کا سب سے افضل ترین قبرستان ہے[1]جو کعبہ سے جنوب مشرقی جانب قریب ہی واقع ہے۔ اس قبرستان میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رشتہ داروں ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ،صحابہ وتابعین اور اولیاء وصالحین کے مزارات مقدسہ ہیں۔ یہ قبرستان بیت اللہ شریف کے مغربی جانب تقریبا ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے یہاں پر عام حجاج کرام اور مقامی لوگوں کو بھی دفن کرنے کی اجازت ہے
جنت المعلیٰ | |
---|---|
جنت المعلیٰ | |
تفصیلات | |
تاسیس | قبل از اسلام |
مقام | |
ملک | سعودی عرب |
قسم | مسلم |
مالک | ریاست |
تعدادِ قبور | نامعلوم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بہار شریعت،امجد علی اعظمی ،حصہ اول