جگجیت سنگھ اروڑا
(جنرل اروڑا سے رجوع مکرر)
جگجیت سنگھ اروڑا (13 فروری 1916 – 3 مئی 2005) ہندوستانی فوج کے تھری اسٹار جنرل تھے۔ وہ 13 فروری 1916 کو پنجاب (موجودہ پنجاب، پاکستان) کے ضلع جہلم کے قصبہ کالا گجراں میں پیدا ہوئے۔ انھیں بھارت میں پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگ میں فتح کا معمار تصور کیا جاتا ہے۔ 1971ء کی جنگ کے نتیجے میں پاکستان تقسیم ہو گیا اور بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔ جنگ میں پاکستانی فوج کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اے کے نیازی کر رہے تھے اور انھوں نے جنرل اروڑا کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے۔