جنگیز جوشقون
جنگیز جوشقون (ترکی زبان: Cengiz Coşkun) ترک اداکار ہیں۔
جنگیز جوشقون | |
---|---|
(ترکی میں: Cengiz Coşkun) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 اپریل 1982ء (42 سال) استنبول |
شہریت | ترکیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، ماڈل |
مادری زبان | ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمجنگیز جوشقون 29 اپریل 1982ء کو استنبول میں پیدا ہوئے۔ زمانہ طالب علمی میں وہ بلند قامت تھے، ثانوی اسکول کے ابتدائی سالوں میں باسکٹ بال کھیلنا شروع کیا اور پھر اولکرسپور (ترکی کا ایک پیشہ ور باسکٹ بال کلب) کا آڈیشن جیتا۔ سات سالوں تک اولکرسپور میں کھیلا۔ پھر ان وہ اردمیر ارگلی سپور میں منتقل ہو گئے اور اس کے لیے دو سالوں تک کھیلا۔ پھر ایک سال تک بالیکسری DSİ سپور کے لیے کھیلا۔ مرمرہ یونیورسٹی سے سنہ 2008ء میں تعلیم مکمل کی۔
اسی دوران انھوں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا، سنہ 2002ء میں وہ بہترین ماڈل میں تیسرے نمبر پر آئے۔ اس کے بعد لندن میں منعقدہ "دنیا کا سب سے حسین مرد" مقابلہ میں چوتھے آئے اور بہترین فوٹو ماڈل اور بہترین جسمانی ساخت کے زمرے میں انتخاب کیا گیا۔ کئی برانڈوں کے لیے ماڈلنگ بھی کی، قابل ذکر اٹلی کا برانڈ پراڈا ہے۔
سنہ 2005ء میں سیریز ”رُوزگارلی باغچہ“ میں کام کر کے اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انھوں نے شَاہِقَہ تقند سے تربیت لی اور تربیتی مجالس میں شرکت کی۔ بعد ازاں سنہ 2006ء میں انھوں نے ”جاندن اوتہ“، سنہ 2007ء میں ”دوقتورلر“ اور سنہ 2009ء میں ”ہجران یارہسی“ سیریز میں کام کیا۔ یوں ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آ گئے۔
سنہ 2012ء میں فاروق آقصوئی کی ڈائریکٹ کردہ فتح 1453 میں جیوانی جیوشتیانی کا کردار نبھایا۔
سنہ 2013ء میں آجون ایلیجالی کے پیش کردہ اور تیار کردہ سروائیور ترکی کے تیسرے سیزن میں مشہور لوگوں کی ٹیم میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں مشہور اور رضاکار لوگوں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ مگر وہ 94ویں روز مقابلے سے باہر ہو گئے۔ اس مقابلے میں حلمی جم انتپہ پہلے، دوغوقان مانچو دوسرے اور امید قران تیسرے جبکہ مراد جیلان چوتھے نمبر پر آئے۔
8 دسمبر 2014ء کو ٹی آر ٹی 1 پر نشر ہونے والے دیریلش: ارطغرل میں ”طورغود آلپ“ کا کردار نبھایا۔[1] سنہ 2020ء میں ملازکرد 1071 فلم میں سلجوق سلطان آلپ ارسلان کا مرکزی کردار نبھایا۔[2][3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.sabah.com.tr/cengiz-coskun-kimdir
- ↑ "TRT ortak yapımı "Malazgirt 1071" 13 Mart'ta vizyona girecek". TRT Haber (ترکی میں). Retrieved 2020-05-22.
- ↑ "Hürriyet - Haber, Son Dakika Haberler, Güncel Gazete Haberleri". Hurriyet (ترکی میں). Retrieved 2020-05-22.
- ↑ ""Malazgirt 1071" filmi 13 Mart'ta vizyona girecek". Haberturk (ترکی میں). Retrieved 2020-05-22.