جواں سالی
جواں سالی یا جوانی یا شباب(انگریزی: Youth) زندگی کا وہ وقت ہے جو بچپن اور بلوغ کے درمیان ہوتا ہے۔[1][2] اس سے کسی شخص کی وضع قطع، تازگی، جوش و ولولہ، وغیرہ بھی مراد ہو سکتے ہیں جو عمومًا جوانی کی علامات میں شمار کیے جاتے ہیں۔[3] عمر سے متعلق تعریفیں بدلتی رہتی ہیں کیونکہ جوانی کو خط زمانی کی رو سے بیان نہیں کیا گیا ہے کہ یہ مخصوص عمروں سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ اس کی تعریف مخصوص کار روائیوں سے جوڑ کر بھی نہیں کی جا سکتی ہے جیسے کہ بے اجرت کام کا لیا جانا یا پھر بغیر اجازت کے جنسی تعلقات قائم کرنا۔[4]
جواں سالی وہ تجربہ ہے جو کسی شخص کے انحصار کی سطح کو طے کرتا ہے، جو مختلف طریقوں سے ظاہر ہوتا ہے، جیسا کہ مختلف ثقافتی تناظر موجود ہیں۔ شخصی تجربہ کسی شخص کے ثقافتی طور طریقوں یا روایات کی مرہون منت ہے، جب کہ جوان لوگوں کے انحصار سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے خاندان پر جذباتی اور معاشی طور پر کس قدر سہارا طلب کرتا ہے۔[4]
بے راہ روی
ترمیمجواں سال لڑکے اور لڑکیاں اکثر نشہ آوری، جنسی بے روی، منشیات کی خوگری، عملی زندگی کی بے سمت روانگی اور اہل خانہ کی مدبرانہ رائے کے بر عکس بے ہودہ دوستوں اور ملاقاتیوں کی لبھاؤنی مگر بے سود یا ضرر رساں رائے سے متاثر ہوتے ہیں۔ جواں سال لڑکے فحش بینی کے عادی ہو سکتے ہیں۔ یہ عادت کی تسکین تصاویر، رسائل یا پھر فلموں سے ہوتی ہے۔
فحاشی جسم فروشی کی دلچسپ تصویر کشی کرتی ہے۔ درحقیقت فحاشی کے سامان میں جو لڑکیاں دکھائی جاتی ہیں اُن میں سے زیادہ گھر سے بھاگی ہوتی ہیں اور غلامی کی زندگی بسر کر رہی ہوتی ہیں۔ بہت سبی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہوتی ہے۔ اُن میں سے کچھ جنسی احتلاط سے اِنتقال شدہ ناقابل علاج متعدی بیماریوں کا شکار ہوتی ہیں اور اکثر جواں سالی میں انتقال کر جاتی ہیں۔ بہت سی لڑکیاں نشہ آور ادویات لے کر کام چلاتی ہیں۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Youth". Macmillan Dictionary. Macmillan Publishers Limited. Retrieved 2013-8-15.
- ↑ "Youth"۔ Merriam-Webster۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 6, 2012
- ↑ "Youth"۔ Dictionary.com۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 6, 2012
- ^ ا ب Andy Furlong (2013)۔ Youth Studies: An Introduction۔ USA: Routledge۔ صفحہ: 2–3۔ ISBN 978-0-415-56476-2
- ↑ زہریلی فحاشی، زہریلی جنسیت: فحاشی پر ایک حقیقی نظر