جودت یلماز Cevdet Yılmaz (پیدائش: یکم اپریل،1967) ایک ترک سیاست دان ہیں جو اس وقت ترکی کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل، انھوں نے 28 اگست سے 17 نومبر، 2015ء تک وزیر اعظم احمد داود اوغلو کی تشکیل کردہ عبوری انتخابی حکومت میں ترکی کے نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ 2011ء سے 2015ء تک اور پھر 2015ء سے 2016ء تک وزیر ترقیات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جودت یلماز
(ترکی میں: Cevdet Yılmaz ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل= یلماز، سن 2014ء میں
تفصیل= یلماز، سن 2014ء میں

ترکی کے دوسرے نائب صدر
آغاز منصب
4 جون، 2023ء
صدر رجب طیب ایردوگان
فواد اوکتے
 
ترکی کے نائب وزیر اعظم
مدت منصب
28 اگست، 2015ء – 17 نومبر، 2015ء
وزیر اعظم احمد دووتوگلو
علی باباجان
محمد شمسیک
وزارت ترقیات
مدت منصب
24 نومبر، 2015ء – 24 مئی، 2016ء
وزیر اعظم احمد دووتوگلو
جنید دوزیول
علوان لطفی
مدت منصب
6 جولائی، 2011ء – 28 اگست، 2015ء
وزیر اعظم رجب طیب ایردوگان
احمد دووتوگلو
عہدہ تخلیق ہوا۔
مسلم دوگان
وزیر مملکت
مدت منصب
یکم مئی، 2009ء – 6 جولائی، 2011ء
وزیر اعظم رجب طیب ایردوگان
 
عہدہ ختم کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے رکن
مدت منصب
22 جولائی،2007ء – 14 مئی، 2023ء
معلومات شخصیت
پیدائش 1 اپریل 1967ء (57 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بینگول   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم پبلک ایڈمنسٹریشن
مادر علمی یونیورسٹی آف ڈینور
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی
جامعہ بلقند   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [1]،  کاروباری شخصیت   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی ،  زازاکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور کیریئر

ترمیم

یلماز بنگول Bingöl ڈسٹرکٹ کے سبانکوئے Şabanköy کے علاقے میں ایک کرد خاندان میں پیدا ہوئے۔ بنگول میں سنہ 1983ء میں ہائی اسکول تک تعلیم مکمل کرنے کے بعد، یلماز نے سنہ 1988ء میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن سے اعلیٰ اعزازات کے ساتھ گریجویشن کیا۔ سنہ 1989ء  میں، انھوں نے اسٹیٹ پلاننگ آرگنائزیشن (ترکی: Devlet Planlama Teşkilatı) میں کام کرنا شروع کیا۔ سنہ 1992ء اور 1994ء کے درمیان یلماز ریاستہائے متحدہ گئے اور یونیورسٹی آف ڈینور کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے گریجویشن کیا۔ بلکینٹ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور پبلک ایڈمنسٹریشن سے، یلماز نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ سنہ 2003ء میں، یلماز کو یورپی یونین تعلقات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے لیے مقرر کیا گیا۔

سنہ 2007ء کے انتخابات میں، یلماز، بنگول کے نمائندے کے طور پر منتخب ہوئے۔ یکم مئی، 2009ء کو انھیں ایردوان کی دوسری کابینہ میں وزیر مملکت مقرر کیا گیا۔ 6 جولائی، 2011ء کو یلماز، ایردوان کی تیسری کابینہ میں وزیر ترقی بن گئے۔ 3 جون، 2023ء کو انھیں ترکی کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. PACE member ID: http://www.assembly.coe.int/nw/xml/AssemblyList/MP-Details-EN.asp?MemberID=6280 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2022