جورج طابوری
برطانوی مصنف اور تھئیٹر ڈائریکٹر
جورج طابوری | |
---|---|
(مجارستانی میں: György Tábori) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 مئی 1914ء [1][2][3][4][5][6][7] بوداپست [8] |
وفات | 23 جولائی 2007ء (93 سال)[9][1][4][5][6][7][10] برلن [11] |
شہریت | ہنگری ریاستہائے متحدہ امریکا مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایکٹرز اسٹوڈیو، نیویارک سٹی |
پیشہ | ڈراما نگار ، فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، مترجم ، مصنف ، صحافی ، اداکار ، تھیٹر ہدایت کار [12] |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2][13][14]، جرمن [2][13][14]، یدیش زبان [2]، ہنگری زبان [13][14] |
شعبۂ عمل | پرفارمنگ آرٹس ، جلوہ گاہ [15]، ادب [15]، ترجمہ [15] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمGeorge Tabori چوبیس مئی سنہ 1914ء کو مجارستان (ہنگری) کے دار الحکومت بوداپست میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنی اِس مذہبی وابستگی کو انھوں نے عمر بھر اپنے ساتھ پُر زور انداز میں جوڑے رکھا اور دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور اُس کے دوران یہودی جس طرح سے زیرِ عتاب آئے اور گھر سے بے گھر ہوئے، وہ سب کچھ جورج طابوری کے اندازِ فکر کا بھی حصہ بن گیا۔
بچپن میں برلن میں مختصر قیام کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے واپس بوڈاپیسٹ چلے گئے اور 22 برس کی عمر میں لندن کا رُخ کیا۔ صحافی اور مترجِم کے طور پر اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا ملی۔ اِس عرصے کے دوران وہ خطہ بلقان میں بھی رہے، ترکی میں بھی اور بالآخر برطانوی فوج کے افسر کی حیثیت سے فلسطین میں تعینات ہوئے۔
تھیٹر
ترمیماپنے ابتدائی ناول انھوں نے لندن میں لکھے، جو زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکے۔ 1947ء میں انھوں نے امریکا کی راہ لی اور وہیں انھیں وہ سب کچھ مل گیا، جس کے وہ متلاشی تھے، یعنی یورپ سے گئے ہوئے تارکینِ وطن سے ملاقاتیں اور تھامس مَن اور بیرتھولٹ بریشت جیسے جرمن ادیبوں کی صحبت۔
خاص طور پر بریشت نے تو طابوری کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔ بریشت کے ڈراموں کا ترجمہ کرتے کرتے اُن کی اپنی توجہ بھی اسٹیج ڈرامے کی جانب ہوئی اور پچاس کے عشرے کے آغاز سے طابوری مشہور مصنفین کے ڈرامے لندن اور نیویارک میں اسٹیج پر پیش کرنے لگے۔
برلن آمد
ترمیم1968ء میں وہ برلن کے شِلر تھئیٹر میں ایک کھیل پیش کرنے کے لیے آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ آخری وقت تک فعال رہنے والے جورج طابوری نے جرمنی میں دیگر ادیبوں کے پچاس ڈراموں کو اسٹیج پر پیش کیا جبکہ خود بھی اسٹیج کے لیے چالیس ڈرامے تحریر کیے۔
اعزازات
ترمیمتھئیٹر کی دُنیا کا شاید ہی کوئی اہم اعزاز ہو گا، جو اُن کے حصے میں نہ آیا ہو۔ اُن کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ تھی کہ وہ شیکسپیئر کے کھیل کنگ لیئر کو اسٹیج پر پیش کریں لیکن یہ خواہش پوری ہونے سے پہلے ہی وہ اب اِس دُنیا سے رخصت ہو گئے۔ جولائی 2007 میں ان کا انتقال ہوا۔
ویکی ذخائر پر جورج طابوری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118620444 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12144052n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6nz8th2 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/5864 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/20643962 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/3673382 — بنام: George Tabori — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب بنام: George Tabori — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/908eea308c794e4088cbe5f325ed80a0 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118620444 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ http://www.washingtonpost.com/wp-dyn/content/article/2007/07/24/AR2007072401066.html?nav=rss_artsandliving/entertainmentnews
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/tabori-george — بنام: George Tabori
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118620444 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000605255 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000605255 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/10003555
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000605255 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022