پیدائش: 21 مارچ 1768ء
وفات: 16 مئی 1830ء

جوزف فورئیہ

جوزف فورئیہ (انگریزی: Joseph Fourier) ایک فرانسیسی ریاضی دان اور طبیعیات دان تھے جو فورئیہ سلسلہ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اس نے گرین ہاؤس ایفکٹ بھی دریافت کیا تھا۔ اس کا نام ان 72 لوگوں میں سے ہے جنہیں ایفل ٹاور پر لکھا گیا ہے۔

حرارت کا تحلیلی نظریہ

ترمیم

1822ء میں فورئیہ نے اپنا انتقال حرارت (Heat flow) کا کام پیش کیا جسے حرارت کا تحلیلی نظریہ (The Analytic Theory of heat) کہتے ہیں۔ اس کی بنیاد نیوٹن کا نظریہ تبرید (Newton's law of cooling) تھا۔ کہ دو ملحقہ سالموں (Molecules) کے درمیان انتقال حرارت (Heat flow) ان کے درجہ حرارت کے معمولی فرق کے متناسب (Proportional) ہوتی ہے۔ اس کی کتاب 56 سالوں بعد 1878ء میں انگریزی میں ترجمہ ہوئی۔

اس کے اس کام میں تین بہت اہم دریافتیں تھیں، ایک ریاضی میں اور دو طبیعیات میں۔ ریاضی میں اس نے دعوی کیا کہ کوئی بھی دالہ (Function) چاہے وہ استمری دالہ (Continuous function) ہو یا غیراستمری دالہ (Noncontinuous function) اسے جیب (Sine)اور متغیر (Variable) کے ضرب کے سلسلے کے طور پر لکھا جا سکتا ہے۔

گرین ہاؤس ایفکٹ

ترمیم

1820ء میں فورئیہ نے حساب لگایا کہ زمین جتتی بڑی شے جس کا سورج سے فاصلہ زمین جتنا ہو درحقیقت زمین سے زیادہ ٹھنڈی ہو گی اگر اسے صرف سورج ہی سے گرمی ملے۔ اس نے حرارت کے مزید ماخذ کا پتا لگانے کے لیے کام کیا اور اپنی دریاف 1824ء اور 1827ء میں شائع کیں۔ اس نے اس امکان پر غور کیا کہ زمیں کے کرۂ ہوا (Atmosphere) عازل (Insulator) کے طور پر کام کرتا ہے جو گرین ہاؤس ایفکٹ کے نام سے مشہور ہوا۔

بیرونی روابط

ترمیم