جيلان عراق
کہا جاتا ہے وہ بغداد کے جنوب میں 40 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع عراقی تاریخی شہر مدائن کے قریبی شہر مغربی گیلان میں یا اس کے قریب عراقی گاؤں «بشتیر» میں پیدا ہوئے تھے۔ تاریخی کتب نیز بغداد میں رہائش پزیر گیلانی خاندان اس بات کی تائید کرتے ہیں۔
شیخ عبد القادر جیلانی کاتعلق جنید بغدادی کے روحانی سلسلے سے ملتا ہے۔ شیخ عبد القادر جیلانی کی خدمات و افکارکی وجہ سے شیخ عبد القادر جیلانی کو مسلم دنیا میں غوثِ الاعظم دستگیر کاخطاب دیا گیا۔ ہے[1]
مدائن۔ اس مقام کا یونانی نام ٹیسی فون(Ctesiphon)ہے۔ یہ بغداد سے تھوڑے فاصلے پرجنوب میں دریائے دجلہ کے کنارے واقع ہے۔ چونکہ یہاں یکے بعد دیگرے کئی شہر آباد ہوئے اس لیے عربوں نے اسے مدائن (مدینہ کی جمع معنی شہر) کہنا شروع کر دیا آج کل اس جگہ سلمان پاک نامی شہر آباد ہے۔ جہاں قدیم قطسیفون کے کھنڈر ہیں جن میں طاق کسریٰ بھی ہے، یونانی حکمران سلیوکس نے یہاں سلوقیہ کے نام سے دار الحکومت بنایا تھا بعد میں ساسانی دار الحکومت"مدائن"سلوقیہ سے ملحق ہو گیا۔[2]
بیرونی روابط
ترمیم- كتاب جغرافیۃ الباز الاشہب
- ڈاکٹر سید جمال الدين فالح الكيلاني
- إمام شيخ عبدالقادر جيلانی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "كتاب جغرافية الباز الأشهب مترجم الي اللغة الاردية pdf کتاب"۔ 2015-07-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-22
- ↑ اٹلس فتوحات اسلامیہ ،احمد عادل کمال ،صفحہ 81،دارالسلام الریاض