جھیل کونسٹانس
جھیل کونسٹانس جرمنی، آسٹریا اور سویٹزرلینڈ کے درمیان واقع ایک جھیل جو جرمنی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ اسے جرمن زبان میں بودن زے (Bodensee) کہتے ہیں- یہ جھیل 210 مربع میل کے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 63 کلومیٹر اور چوڑائی 14 کلومیٹر ہے۔ اس کا سطحی رقبہ 571 مربع کلومیٹر ہے۔ اس جھیل کی اوسط گہرائی 90 میٹر اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 254 میٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے 395 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ وسطی یورپ کی تیسری سب سے بڑی جھیل ہے اور دریائے رائن پر واقع ہے۔ تاریخ میں متعدد بار یہ جھیل منجمد ہو چکی ہے اور آخری بار 1963ء میں مکمل طور پر منجمد ہوئی۔ یہ جنوب مغربی جرمنی کے لیے پینے کے پانی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
ویکی ذخائر پر جھیل کونسٹانس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |