جیشودابن (پیدائش:1952) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشیدہ تعلق رکھنے والی بیوی ہیں۔ یہ شادی 1968 میں وادنگر میں روایتی انداز میں دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی۔ اس وقت نریندر مودی 18 کے تھے[4] اور جیشودابن 16 کی تھی۔[3] شادی کے کچھ ہی وقت بعد نریندر مودی نے جشودابین کے ساتھ رہناچھوڑکر تین سال کی مسافرت اختیار کر لی، تاکہ وہ سنیاس پر عمل پیرا ہوں۔ اس کے بعد وہ اپنے چچا کے کاروبار میں شامل ہوئے اور پھر عوامی عہدہ اختیار کر گئے۔[5] مودی نے 2014 کی انتخابی مہم تک اس شادی کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔ جیشودابن آج بھی خود کو نریندر مودی کی بیودی سمجھتی ہیں۔ وہ اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد تدریسی پیشے سے وابستہ ہوئی تھیں۔[6]

جیشودابن
تفصیل= جیشودابن کی تصویر

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1951 (عمر 71–72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مہاراشٹر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ہندو مت
شریک حیات نریندر مودی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ معلمہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پڑھانے سے وظیفہ لینے کے بعد وہ ایک سادہ عورت کی زندگی گزارتی ہیں۔[7] وزیر اعظم کی شریک حیا ت ہونے کی انہیں کچھ خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت رکھا گیا ہے جن کے احکام یا حقوق کا اُن کی جانب سے پوچھنے پر بھی علم نہیں دیا گیا ہے۔[8] بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس شادی کی متنازع حالات کافی موضوع بحث بنے رہے تھے۔

ابتدائی زندگی، شادی اور عملی زندگیترميم

جیشودابن کی پیدائش 1952 میں ہوئی۔[3] اس کی ماں کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ دو سال کی تھی[3]

نریندر مودی اور جیشودابن کی روایتی شادی وادنگر کی گھانچی ذات کے مطابق ہوئی۔[5] تقریبًا تین یا چار سال منگنی کے بندھن میں وہ بندھے رہے۔ تیرہ سال کی عمر کے قریب شادی ہوئی۔[5] شادی 1968 میں ہوئی۔[4] یہ شادی مودی کی مرضی کے خلاف ان پر تھوپی گئی تھی۔ اس لیے وہ کبھی بھی اپنی بیوی سے ایک عام میاں بیوی جیسے تعلقات نہیں رکھے اور طلاق نہیں لینے کے باوجود بیوی سے جدا رہنے لگے۔[9]

حوالہ جاتترميم

  1. National Cancer Institute ID: https://www.cancer.gov/types/SUAR
  2. Express News Service (May 3, 2015). "Jashodaben moves State Information Commission with fresh RTI". دی انڈین ایکسپریس. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2015. 
  3. ^ ا ب پ ت Ajay، Lakshmi (1 فروری 2014). "'I like to read about him (Modi)... I know he will become PM'". دی انڈین ایکسپریس. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2014. 
  4. ^ ا ب پ Oza، Nandini؛ Bhattacherjee، Kallol (22 April 2014). "THE FORGOTTEN HALF". week.manoramaonline.com. Malayala Manorama. 23 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2015. 
  5. ^ ا ب پ Jose، Vinod K (1 مارچ 2012). "The Emperor Uncrowned". The Caravan. 26 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2014. 
  6. "Fantasies of Jashodaben: Leave Narendra Modi's wife alone". CNN IBN7 firstpost. اپریل 11, 2014. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2014. 
  7. Gowen، Annie (25 جنوری 2015). "Abandoned as a child bride, wife of Narendra Modi hopes he calls". واشنگٹن پوسٹ. واشنگٹن ڈی سی: WPC. ISSN 0190-8286. اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2015. 
  8. Desai، Darshan (3 مئی 2015). "PM Modi's wife Jashodaben hopes to get 3rd time lucky with RTI". انڈیا ٹوڈے. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 8 مئی 2015. 
  9. Revealed: Why Narendra Modi walked out of his marriage with Jashodaben