جیمز میتھیو میورہیڈ (پیدائش: 30 جولائی 1993ء) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ہے جو وکٹوریہ اور پرتھ سکارچرز کے لیے کھیل چکا ہے۔ الٹونا سے تعلق رکھنے والے ایک لیگ اسپنر، میورہیڈ کا ابتدائی کیریئر اس وقت تنازعات کا شکار ہو گیا جب وکٹوریہ کے علم میں لائے بغیر جنوبی آسٹریلیا نے ان سے رابطہ کیا، یہ آسٹریلوی کرکٹ قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر جنوبی آسٹریلیا پر 15,000 آسٹریلین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ [1] میورہیڈ نے جنوری 2013ء میں جنوبی آسٹریلیا کے خلاف وکٹوریہ کے لیے ڈیبیو کیا۔ وہ آسٹریلیا کے انڈر 19 اور کرکٹ آسٹریلیا انویٹیشنل الیون میں بھی شامل ہوئے جس نے 2013ء کی ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ کی دورہ کرنے والی ٹیم کا سامنا کیا۔ میورہیڈ نے 29 جنوری 2014ء کو ہوبارٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس نے 4 اوورز میں 1/34 حاصل کیا۔ 16 مئی کو اس کا وکٹورین کرکٹ ٹیم سے معاہدہ ختم ہو گیا[2]

جیمز میور ہیڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامجیمز میور ہیڈ
پیدائش (1993-07-30) 30 جولائی 1993 (عمر 30 برس)
ملبورن, وکٹوریہ (آسٹریلیا), آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا گیند باز
حیثیتگیند بازی
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 67)29 جنوری 2014  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹی2030 مارچ 2014  بمقابلہ  بھارت
ٹی20 شرٹ نمبر.18
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2012–2018وکٹوریہ کرکٹ ٹیم
2011–2012ایڈیلیڈ سٹرائیکرز
2012–2013میلبورن رینیگیڈز
2013–2014میلبورن اسٹارز
2014–2018پرتھ سکارچرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20 فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 5 3 4 15
رنز بنائے 4 26 17 15
بیٹنگ اوسط 4.00 13.00 8.50 7.50
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 3 14* 11 6
گیندیں کرائیں 90 449 204 258
وکٹ 6 8 7 17
بالنگ اوسط 18.16 43.50 34.28 19.05
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/13 4/115 4/92 3/25
کیچ/سٹمپ 3/– 0/– 1/– 8/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 5 اکتوبر 2021

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم