جیک مک لاگلن (اداکار)
جیکب ایڈم ’’جیک‘‘ مک لاگلن (پیدائش: 7 اکتوبر 1982) ایک امریکی اداکار ہیں۔ وہ پال ہیگیز کی فلم ان دا ویلی آف ایلاہ میں اپنے کردار گورڈن بونر سے پہچانے جاتے ہیں۔ مک لاگلن اگرچہ ٹی وی پر مختلف مختصر کردار کرتے رہے ہیں، لیکن اُنھوں نے پہلی بار 2008 میں اسٹارز نیٹورک کے ٹی وی سلسلے کریش میں مرکزی کردار نبھایا۔ ان دنوں وہ اے بی سی سے نشر ہونے والے ڈرامے کوانٹیکو میں ایف بی آئی ایجنٹ رائن بوتھ کا کردار نبھا رہے ہیں۔
جیک مک لاگلن | |
---|---|
(انگریزی میں: Jake McLaughlin) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | پیراڈائز، کیلی فورنیا، امریکا |
اکتوبر 7, 1982
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
زوجہ | اسٹفنی مک لاگلن (شادی. 2004) |
اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی ایام
ترمیمجیک مک لاگلن، جان پی مک لاگلن اور ریبیکا کے ڈی وکٹوریا کی اولاد ہیں۔ چیکو، کیلی فورنیا میں نوٹری ڈیم کیتھولک اسکول اور چیکو ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ جنوبی کیلی فورنیا منتقل ہو گئے اور نارتھ ہالی ووڈ ہائی اسکول سے GED کا امتحان پاس کیا۔
2002 میں مک لاگلن نے امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ تیسری پیادہ فوج ڈویژن (3rd Infantry Division) کا حصہ رہے۔ اُن کی یونٹ بغداد میں داخل ہونے والی ابتدائی یونٹوں میں سے ایک تھی۔ مک لاگلن نے عراق میں چار سال خدمات انجام دیں اور خاصے زخمی رہے۔ اُن کے کا رہائے نمایاں کے اعتراف میں انھیں کئی میڈل اور اعزازات سے نوازا گیا۔
اداکاری
ترمیمفوج سے رخصت ہونے کے بعد، مک لاگلن نے یونیورسل اسٹوڈیوز میں بطور محافظ (سیکیورٹی گارڈ) کام کیا۔ اسی دوران انھیں پال ہیگیز کی فلم ان دا ویلی آف ایلاہ کے لیے اداکاروں کے انتخاب شروع ہونے کا علم ہوا۔ عراق جنگ اور فوج سے متعلق کہانی ہونے کے باعث پال ہیگیز فوج کا حصہ رہنے والوں کا آڈیشن بھی لے رہے تھے، چناں چہ مک لاگلن نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
پہلی فلم کی کام یابی کے بعد، وہ چند فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی چند اقساط میں نظر آئے۔ تاہم ٹی وی پر انھیں ایک مرکزی کردار 2009 میں ملا، جب انھیں آسکر انعام یافتہ فلم کریش کے ٹیلی ویژن چربے میں کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں، اُنھوں نے ٹیلی ویژن پر مختلف کردار نبھائے۔
2014 میں مک لاگلن نے این بی سی سے نشر ہونے والے ٹی وی سلسلے بیلیو کا مرکزی کردار ادا کیا۔
مارچ 2015 میں، وہ کوانٹیکو کی آزمائشی قسط کے لیے منتخب ہوئے جسے مئی میں اے بی سی نے سلسلے کے منتخب کیا۔ کوانٹیکو کی افتتاحی قسط 27 ستمبر 2015 کو نشر ہوئی۔
فلمی جدول
ترمیمسال | عنوان | کردار | وضاحت |
---|---|---|---|
2007 | ان دا ویلی آف ایلاہ | گورڈن بونر | |
2008 | کلوورفیلڈ | ہیلی کوپٹر پائلٹ | |
2008 | دا ڈے دا ارتھ اسٹوڈ اسٹل | فوجی | |
2011 | سپر 8 | میرٹ | |
2011 | واریر | مارک بریڈفورڈ | |
2012 | سیف ہاؤس | ملر | |
2013 | سیویجز | ڈوک | |
2013 | فورایور | ٹام |
سال | عنوان | کردار | وضاحت |
---|---|---|---|
2007 | دا یونٹ | محافظ قید خانہ | 1 قسط |
2007 | سی ایس آئی: کرائم سین انویسٹی گیشن | میٹ بارٹلے | 1 قسط |
2012 | سی ایس آئی: میامی | سیم لاگلن | 1 قسط |
2008 | لیوریج | کیپٹن روبرٹ پیری | 1 قسط |
2008 | کرمنل مائنڈز | آفیسر ٹام کیسر | 1 قسط |
2008 | ہیروز | سلیگو | 1 قسط |
2009 | کولڈ کیس | جیمز ایڈیسن | 2 اقساط |
2009 | کریش | بو اولینویل | مرکزی کردار (سیزن 2)، 13 اقساط |
2009 | چیزنگ اے ڈریم | جان وین ہورن | ٹی وی فلم |
2010 | این سی آئی ایس: لاس اینجلس | کیتھ رش | 1 قسط |
2010 | گریز اینیٹومی | ایرون کاریو | 1 قسط |
2011 | دا مینٹلسٹ | روڈی میریمین | 1 قسط |
2011 | ان پلین سائٹ | جان شیئرز/جان اسٹلز | 1 قسط |
2012 | دا فرنٹیئر | کوپر ہیل | ٹی وی پائلٹ |
2014 | بیلیو | ٹیٹ | مرکزی کردار، 13 اقساط |
2014 | اسکورپین | لیفٹیننٹ جیمز کوربیٹ | 1 قسط |
2015 | کوانٹیکو | رائن بوتھ | مرکزی کردار |