غلام محمد بنات والا
(جی ایم بنات والا سے رجوع مکرر)
غلام محمود بنات والا،بھارت کے ممتاز سیاست دان، سابق رکن پارلیمان اور سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر تھے۔ بمبئی میں پیدا ہوئے۔ مسلم لیگ کے ذریعے سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے مرحوم بنات والا 1977ء میں لوک سبھا میں پہلی مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے اور 1999ء تک وہ سات بار کیرلا کے ایک مسلم اکثریتی حلقے پونّانی سے پارلیمانی نمائندگی کرتے رہے۔ بنات والا ایک بہترین مقرر تھے اور پارلیمان میں اکثر مسلمانوں کے مسائل پر آواز اٹھاتے تھے۔ بابری مسجد کے انہدام اور مسلمانوں کے حقوق کے حوالے سے انھوں نے زبردست مہم چلائی تھی۔ مشہور شاہ بانو مقدمہ اور مسلم پرسنل لا پر بھی انھوں نے پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کی تھی۔ 25 جون بروز بدھ 2008ء میں 74 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں[2] انتقال کر گئے۔
غلام محمد بنات والا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 اگست 1933ء ممبئی |
وفات | 25 جون 2008ء (75 سال)[1] ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
جماعت | انڈین یونین مسلم لیگ |
مناصب | |
رکن نویں لوک سبھا | |
رکن مدت 2 دسمبر 1989 – 13 مارچ 1991 |
|
منتخب در | بھارت عام انتخابات، 1991ء |
پارلیمانی مدت | نویں لوک سبھا |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.timesonline.co.uk/tol/comment/obituaries/article4374214.ece
- ↑ The Economic Times, Mumbai, 26th جون، 2008
- اس صفحہ ”غلام محمد بنات والا“ کے تبادلہ خیال پر بھی اہم معلومات موجود ہیں۔ پڑھنے کےلیے تبادلۂ خیال:غلام محمد بنات والا پر کلک کریں۔