جے لو کش
جے لو کش 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کے ایس رویندرا ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے این ٹی آر جونئیر تین کرداروں میں، راشی کھنہ اور نویدا تھامس ہیں۔ اس فلم کو این ٹی آر جونئیر کے بھائی ننداموری کلیان رام نے این ٹی آر آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی۔ چھوٹا کے نائیڈو نے فلم کی سنیماگرافی سنبھالی۔
جے لو کش | |
---|---|
فائل:Jai Lava Kusa.jpeg اشاعت پوسٹر | |
ہدایت کار | کے ایس رویندرا |
پروڈیوسر | ننداموری کلیان رام |
تحریر | کے ایس رویندرا کونا وینکٹ کے چکرورتی |
ستارے | این ٹی آر جونئیر راشی کھنہ نویدا تھامس |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | چھوٹا کے نائیڈو |
ایڈیٹر | کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ تھمی راجو |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | سری وینکٹیشورا کریشنز(نظام)[1] |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 153 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
باکس آفس | اندازاً۔ ₹175 کروڑ[3] |
یہ فلم بعد میں، ہندی زبان میں جے لو کش - دی پاور آف 3 (اردو: جے لو کش - 3 کی طاقت) کے عنوان سے ڈب کی گئی اور 13 مئی، 2018ء کو زی سنیما پر دکھائی گئی۔ این ٹی آر جونئیر کی آواز کو ڈبنگ آرٹسٹ ادتیہ راج شرما نے ڈب کیا۔ فلم نے پوری دنیا میں ₹175 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔ یہ فلم جنوبی کوریا میں بوچین بین الاقوامی فنٹیسٹک فلم فیسٹول کے دوران دکھائی گئی۔
اشاعت
ترمیمیہ فلم 21 ستمبر، 2017ء کو دنیا بھر میں جاری کی گئی۔[4]
گانے
ترمیمفلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا اور فلم کے گانے 3 ستمبر، 2017ء کو لاہاری میوزک پر جاری کیے گئے۔[5]
عنوان | طوالت |
---|---|
"راونا" | 4:20 |
"ٹرنگ ٹرنگ" | 4:23 |
"نی کلالونا" | 3:58 |
"ڈوچیستھا" | 4:12 |
"سونگ ذرا" | 4:22 |
"انڈامئینا لوکم" | 3:17 |
باکس آفس
ترمیمجے لو کش فلم نے باکس آفس پر کافی اچھی کمائی کی۔ فلم نے اشاعت کے پہلے دن ₹47 کروڑ کمائی کی۔[6] اور پوری دنیا میں چوتھی پہلے دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم بنی۔ آندھرا پردیش میں اس فلم نے اشاعت کے پہلے دن ₹32 کروڑ روپے کی کمائی کی اور باہوبلی 2: انجام کے بعد آندھر پردیش میں دوسری پہلے دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو بنی۔
فلم نے اشاعت کے چھٹے دن ₹100 کروڑ کا پہاڑ عبور کر لیا تھا۔[7] اور باہوبلی: آغاز اور باہوبلی 2: انجام کے بعد تیسری سب سے تیز ₹100 کروڑ کمانے والی تیسری تیلگو فلم بنی۔ فلم نے اشاعت کے پہلے ہفتے میں ₹110 کروڑ کی کمائی کی اور چوتھی پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم بنی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Dil Raju to release craziest films in Nizam this year"۔ tupaki.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-22
- ↑ "Jai Lava Kusa Telugu Movie, Wiki, Story, Review, Release Date, Trailers - Filmibeat"۔ FilmiBeat۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-30
- ↑ "Jai Lava Kusa box-office collection: Jr NTR's film collects Rs 50 crore"۔ India Today۔ 2 اکتوبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-03
- ↑ "Confirmed: Jr NTR's Jai Lava Kusa to release on September 21"۔ India Today)۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-29
- ↑ Lahari Music | T-Series (3 ستمبر 2017)، Jai Lava Kusa Full Songs Jukebox - Jr NTR, Raashi Khanna, Nivetha Thomos | Devi Sri Prasad، اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-03
- ↑ "Jai Lava Kusa creates Non Baahubali2 record on opening day"۔ andhraboxoffice.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-22
- ↑ "Jai Lava Kusa crosses 100 cr gross mar"۔ andhraboxoffice.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-27
بیرونی روابط
ترمیم- جے لو کش آئی ایم ڈی بی پر (بزبان انگریزی)