راشی کھنہ  (پیدائش : 30 نومبر، 1990ء) ایک بھارتی اداکارہاور ماڈل ہے جو زیادہ تر تیلگو فلم انڈسٹری اور تمل فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ انھوں نے جان ابراہم کے ساتھ ہندی فلم مدراس کیفے اور اس کے بعد  تیلگو  فلم اوہلو گوُساگُولادیڈ  (2014)  تمل فلم ایمائکا نودیگل (2018) کے ساتھ خود کو کامیاب اداکارہ کے طور پر متعارف کروایا۔ ۔ [2][3]

راشی کھنہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 30 نومبر 1990ء (34 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش حیدر آباد  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
عملی زندگی
مادر علمی لیڈی سری رام کالج برائے نسواں  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکارہ،  ماڈل،  گلو کارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مدراس کیفے کے بعد اپنی دوسری فلم منم (2014) میں وہ ایک مہمان کردار میں نظر آئیں.[4][5] بعد میں وہ تجارتی طور پر تیلگو کی کامیاب فلموں مثلاً  بنگال ٹائیگر (2015)،  سپریم (2016), جے لو کوسا (2017) اور تھولی پریما (2018) میں نظر آئیں۔

کیریئر ترمیم

ابتدا (2013-2014) ترمیم

راشی کھنہ  نے پہلی فلم مدراس کیفے  (2013 ) کے ساتھ اداکاری کی ابتدا کی یہ بھارتی سیاسی جاسوس رومانچک فلم   تھی۔ان کا  کردار روبی سنگھ  کا تھا جو ایک بھارتی انٹیلی جنس افسر وکرم سنگھ جان ابراہم کی بیوی ہے، جو خود اس فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔ [6] انھیں اس پہلے کردار کو ادا کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی ۔ [7] فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کو خاص طور پر  بھارتی ناقدین نے سب سے زیادہ سراہا۔[8] فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے این ڈی ٹی وی کے سائبال چٹرجی  نے  کہا کہ راشی کھنہ کا کردار ایک مختصر مگر پُراثر اور اہم ظہورتھا۔ [9]

مدراس کیفے میں اس کی کارکردگی سے متاثر ہو کر  اداکار  سرینیواس اواسرلا نے راشی سے رابطہ کیا اور بطور ہدایت کار اپنی پہلی اوہلو گوساگولادیڈ میں اداکار ناگا شوریہ کے مدمقابل مرکزی کردار کی پیشکش کی ۔ [10]اس پیشکش کو انھوں نے تھوڑی تردد کے بعد دیر سے اکتوبر 2013 میں قبول کیا، اس دوران انھوں نے دیگر جنوب ہندی فلموں کے لیے بھی رابطہ کیا گیا۔  [11] 

اس دوران راشی کھنہ اپریل 2014 کے اوائل  میں ایک  تیلگو فلم منم میں ایک مختصر کردار بھی ادا کیا۔ [12] فلم منم ، فلم اوہلو گوساگولادیڈ  سے پہلے تھیٹر میں ریلیز ہو گئی ۔[ا] اوہلو گوساگولادیڈ  کامیاب فلم رہی اور راشی کھنہ کے کردار کی بہت تعریف کی گئی۔,[15] فلم کافی حد تک.[16] باکس آفس پر  تجارتی کامیاب رہی .[17]

راشی کھنہ کی اگلی تیلگو فلم ، ہدایت کار کمار ناگیندرا کی  فلم جورُو تھی جس میں راشی کے مدمقانل اداکار سندیپ کشن، پریا بینرجی اور سشما راج تھیں۔ یہ فلم انھوں نے مدراس کیفے کے بعد اوہلو گوساگولادیڈ کی شوٹنگ کے دوران سائن کی۔ اس فلم میں راشی کھنہ کا کردار انناپورنا نامی ایک  روایتی اور انتہائی جذباتی لڑکی کا تھا۔ یہ  گذشتہ فلم اوہلو گوساگولادیڈ  میں ان کے کردار پربھاوتی کے بالکل برعکس تھا۔ [18]جورُو فلم باکس آفس پر تجارتی طور پر ناکام رہی۔.[19]

کامیابیاں اور مزید منصوبے (2015–موجودہ) ترمیم

راشی کھنہ کی اگلی جِل تھی جو ہدایت کار  رادھا کرشن کمار کی پہلی فلم تھی، اس فلم میں راشی کھنہ کے مدمقابل اداکار گوپی چند تھے۔ [20]  ناقدین کی طرف سے فلم کو مخلوط جائزے موصول  ہوئے .[21]  مئی ، 2015  میں راشی نے ایک اور تیلگو فلم  شیوم سائن کی ۔ اس فلم میں ان کا کردار پہلے  نیہا شرما کی  چھوٹی بہن عائشہ شرما کو دیا جارہا تھا۔ [22][23] اس فلم میں ان کے مدمقابل  اداکار رام پوتینینی تھے۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے منفی پزیرائی  موصول ہوئی اور فلم نے باکس آفس پر غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔[24]

 دسمبر 2014 میں ، راشی نے اداکار روی تیجا کے مدمقابل فلم  بنگال ٹائیگر سائن کی ۔ اس فلم کے ہدایتکار سمپت نندی تھے۔ [25] فلم  کو مخلوط پزیرائی ملی لیکن باکس آفس پر فلم تجارتی طور پر کامیاب  رہی اور اس فلم کی  کمائی عالمی سطح پر  40.5 کروڑ40.5 کروڑ (امریکی $5.7 ملین) تھی اور یہ اس سال تیلگو فلم  انڈسٹری کی آٹھویں سب سے زیادہ کمائی والی فلم تھی۔[26]

اس کے بعد راشی کھنہ نے  سپریم فلم میں اداکاری  کی جس میں ان کے ساتھ سائے دھرم تیج تھے۔ یہ ایک تجارتی کامیاب فلم تھی۔  [27] اس کے بعد وہ ہائپر فلم میں دوبارہ رام پوتینینی کے ساتھ نظر آئیں۔ اس فلم نے بھی مثبت مخلوط پزیرائی حاصل  کی اور باکس آفس پر یہ فلم ایک اوسط درجے کی رہی۔ [28]

2017 میں راشی کھنہ کی پہلی فلم جے لو کشتھی جس میں ان کے مدمقابل اداکار این ٹی راما راؤ جونیئر  تھے۔ فلم کو مثبت پزیرائی ملی اور فلم باکس آفس پر تجارتی کامیاب رہی۔ ، وہ اس سال  ملیالم زبان میں اپنی پہلی فلم،  ویلن میں بھی جلوہ گر ہوئیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھی اداکاروں میں موہن لال، وشال اور ہنسیکا موٹوانی شامل تھے۔ فلم کے ہدایت کار بی اُننی کرشنن تھے۔ فلم میں راشی کھنہ نے اپولیس اہلکار کا ایک اہم کردار ادا کیا،  فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت پزیرائی مللی اور باکس آفس پر بھی اچھی رہی۔ [29] سال 2017 کی آخری دلم آکسیجن تھی۔ جس میں راشی کھنہ کے مدمقابل اداکار گوپی چند تھے۔ راشی کھنہ نے فلم میں گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کیا۔ ایک فلم کو مخلوط پزیرائی ملی اور باکس آفس پر یہ فلم ایک اوسط درجے کی رہی۔ [30]

سال 2018  کی ابتدا میں راشی  کھنہ  کی پہلی flm ٹچ چیسی چھڈو  آئی جس میں ان کے مد مقابل روی تیجا تھے۔اس فلم میں وہ ڈانس انسٹرکٹر کے کردار میں نظر آئیں۔ اگرچہ فلم ریلیز سے قبل ہی مقبول ہو چکی تھی مگر باکس آفس پر فلم کو مخلوط  اور منفی پزیرائی ملی اور فلم ناکام رہی۔ اس فلم کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد راشی کھنہ کی اگلی فلم تھولی پریما ریلیز ہوئی جس میں وہ سائے ورون تیج کے مدمقابل تھیں۔ اس فلم میں ان کے کردار ورشا کی ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے تعریف کی گئی۔ [31][32] اس کے  راشی کھنہ کی اگلی فلم شرینیواس کلیانم تھے، جس میں ان کے مدمقابل اداکار نتن تھے۔ اس فلم کی ہدایت  نیشنل ایوارڈ کے فاتح ستیش وگیسنا نے کی۔ فلم کو ایک مثبت پزیرائی  ملی۔ اس کے بعد راشی  کھنہ نے تمل فلموں کی جانب رخ کیا اور ان کی پہلی تمل فلم ایمائیکا نودیگل  ریلیز ہوئی۔ اس فلم کو بھی مثبت پزیرائی ملی اور باکس آفس پر کامیاب رہی۔ ۔ فی الحال راشی کھنہ کی آنے والی فلموں میں اداکار سدھارتھ کے مدمقابل فلم شیطان کا بچہ [33]  اداکار جیام روی کے ساتھ تیسری تمل فلم ادنگا مارُو    اور اداکار وشال کے ساتھ ایک فلم آیوگیہ  (جو این ٹی آر جونئیر کی فلم ٹیمپر کا ری میک ہے۔) اور اداکار وجے دیورکونڈا کے ساتھ ایک اور فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔ 

فلموں کی فہرست ترمیم

اہم
ابتدا کہ فلموں ابھی تک نہیں جاری کیا گیا
سال فلم کردار ساتھی اداکار زبان ہندی ڈب / ری میک نوٹ
2013 مدراس کیفے روبی جان ابراہم، نرگس فخری ہندی
2014 منم پریما ناگ ارجنا، ناگا چیتنیا، اکنینی ناگیشور راؤ، سامنتھا اکنینی، شریا سرن تیلگو مختصر کردار 
2014 اوہلو گوُساگُولادیڈ  سریشا پربھاوتی ناگا شوریا،  سرینیواس  اواسرلا تیلگو

فاتح: سییما ایوارڈ برائے بہترین نئی اداکار(تیلگو)
2014 جورُو انناپورنا سندیپ کشن، پریا بینرجی ، سشما راج، برہمانندم تیلگو ہندی ڈب: عزت کی خاطر
2015 جِل ساوتری گوپی چند، کبیر دھون سنگھ، ہریش اُتھامن تیلگو ہندی ڈب: جِل کا طوفان
2015 شیوم تنو رام پوتینینی، ابھیمنیو سنگھ، برہمانندم، تیلگو ہندی ڈب: شیوم
2015 بنگال ٹائیگر شردھا روی تیجا، تمنا بھاٹیہ، بومن ایرانی، راؤ رمیش، سیاجی شنڈے تیلگو ہندی ڈب: بنگال ٹائیگر
2016 سپریم بیلام سری دیوی سائے دھرم تیج، کبیر دھون سنگھ، روی کشن، سائے کمار، راجیندر پرساد، علی، تیلگو ہندی ڈب:  سپریم کھلاڑی
2016 ہائپر بھانومتی رام پوتینینی، ستھیہ راج،  راؤ رمیش، مرالی شرما، تیلگو ہندی ڈب: سن آف ستھیہ مورتی 2
2017 جے لو کش پریا این ٹی آر جونئیر، نیویتا تھامس، نندیتا راج، رونیت رائے، تیلگو ہندی ڈب: جے لو کش
2017 راجا دی گریٹ خود روی تیجا، مہرین پیرزادہ، پرکاش راج، تیلگو خصوصی ظہور گانے میں 
2017 ویلن ہرشیتا چوپڑا موہن لال، وشال، ہنسیکا موٹوانی، سری کانت ملیالم ہندی ڈب: کون ہے ویلن ملیالم پہلی فلم
2017 آکسیجن شروتی گوپی چند، انو ایمانویل ، جگپتی بابو، سیاجی شنڈے تیلگو
2018 ٹچ چیسی چھڈو  پُشپا روی تیجا، سیرت کپور،  فریڈی دارووالا، جے پرکاش، مرالی شرما، شہباز خان تیلگو ہندی ڈب: پاور ان لمیٹڈ 2
2018 تھولی پریما ورشا سائے ورون تیج، سپنا پبی تیلگو
2018 شرینیواس کلیانم سری نتن، نندیتا شویتا، پرکاش راج، راجیندر پرساد، جیا سدھا، ستارہ تیلگو
2018 ایمائکا نودیگل کارتیکا راؤ نئن تارا، اتھراوا،  نوراگ کشیپ، وجے سیتوپتی تمل تمل پہلی فلم 
2019 ادانگا مارو اعلان ہوگا جیام روی، سمپتھ راج تمل زیر تکمیل 
2019 آیوگیہ  اعلان ہوگا وشال، سنی لیون، پوجا دیواریا، پرتھیبن تمل ماخوذ از تیلگو فلم :

ٹیمپر (این ٹی آر جونئیر)

زیر تکمیل 
2019 نام زیر غور اعلان ہوگا اداکار وجے دیورکونڈا کے ساتھ،

ہدایت کار کرانتی مادھو

تیلگو زیر تکمیل 

ڈسکو گرافی ترمیم

سال فلم نغمہ میوزک ڈائریکٹر زبان نوٹ
2014 جورُو جورُو بھیم سیسیرولیو تیلگو
2017 ویلن   فلم ویلن کا تھیم سانگ 4 میوزکس ملیالم نغمہ پرومو
2017 بالا کرشنوڈو  تھاریرا  مانی شرما تیلگو
2017 جوان بنگارو ایس تھمن تیلگو

نوٹ ترمیم

  1. Manam released on 23 May 2014,[13] while Oohalu Gusagusalade released on 20 June 2014.[14]

حوالہ جات ترمیم

  1. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/2d2d5dc9-b767-4104-b150-a1374cba3d60 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
  2. "Rashi about Oohalu Gusagusalade". Idle Brain. Retrieved 27 July 2014.
  3. "'Language is not a barrier', says Rashi". Times of India. Retrieved 27 July 2014.
  4. "I dont believe in Love @ 1st sight". Times of India. Retrieved 25 June 2014.
  5. "I'm a Destiny's child". Rediff. Retrieved 25 June 2014.
  6. "Raashi Khanna to debut in Bollywood with 'Madras Cafe'"۔ The Times of India۔ 20 July 2013۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  7. "'Madras Cafe' new stills: Meet Rashi Khanna, the new woman in John Abraham's life"۔ IBN Live۔ 20 July 2013۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  8. Sweta Kaushal (23 August 2013)۔ "Critics review: Madras Cafe is a must watch"۔ Hindustan Times۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  9. Saibal Chatterjee (22 August 2013)۔ "Madras Cafe movie review"۔ NDTV۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  10. Radhika Rajamani (18 June 2014)۔ "Raashi Khanna: I am destiny's child"۔ Rediff.com۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  11. Suresh Kavirayani (21 October 2013)۔ "Language no barrier for Rashi Khanna"۔ The Times of India۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  12. Hemanth Kumar (7 April 2014)۔ "Raashi Khanna does a cameo in Manam"۔ The Times of India۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  13. Sangeetha Seshagiri (21 May 2014)۔ "'Manam' Release on 23 May: Will Akkineni Multi Starrer Strike Gold at Box Office?"۔ International Business Times India۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  14. "Oohalu Gusagusalaade to release on June 20"۔ The Times of India۔ 21 May 2014۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  15. Sangeetha Devi Dundoo (20 June 2014)۔ "Oohalu Gusagusalade: Love has its way"۔ The Hindu۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  16. Hemanth Kumar (20 June 2014)۔ "Oohalu Gusagusalade Movie Review"۔ The Times of India۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  17. Sangeetha Seshagiri (28 December 2014)۔ "Top Grossing Telugu Films of 2014: Allu Arjun's 'Race Gurram', Ram Charan's 'Yevadu', Nag's 'Manam' and Others"۔ International Business Times India۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  18. Radhika Rajamani (6 November 2014)۔ "'Joru is a slapstick comedy'"۔ Rediff.com۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  19. Sangeetha Devi Dundoo (2 January 2015)۔ "The new brigade takes over"۔ The Hindu۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  20. IANS (2 February 2015)۔ "A complete makeover for Gopichand in 'Jill'"۔ The Indian Express۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  21. "Jil Movie Review"۔ Times Of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2015 
  22. "Raashi Khanna to replace Aisha Sharma". indiaglitz.com
  23. "Raashi Khanna replaces Aisha Sharma in 'Shivam'"۔ The Indian Express۔ 4 May 2015 [مردہ ربط]
  24. "'Shivam' movie review roundup: Ram-Raashi Khanna starrer fails to impress critics"۔ International Business Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2015 
  25. Hemanth Kumar (25 December 2014)۔ "I'm playing lead opposite Ravi Teja: Raashi"۔ The Times of India۔ 03 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2015 
  26. Shekhar H. Hooli (5 January 2016)۔ "Baahubali to Kumari 21F: Top 20 highest-grossing Telugu/Tollywood movies of 2015"۔ International Business Times India۔ 05 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2016 
  27. Shekhar H Hooli (25 May 2016)۔ "'Supreme' 18-day box office collection: Anil Ravipudi's film becomes biggest earner for Sai Dharam Tej"۔ International Business Times, India Edition۔ 16 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  28. Varun Tej's Toli Prema in London. Thehansindia.com (19 September 2017). Retrieved on 2017-10-13.
  29. Manju Warrier and Rashi Khanna opposite Mohanlal. The New Indian Express. Retrieved on 13 October 2017.
  30. Oxygen: Gopichand’s ‘Oxygen’ to hit screens this Diwali | Telugu Movie News – Times of India. Timesofindia.indiatimes.com (29 August 2017). Retrieved on 2017-10-13.
  31. Tholi Prema Review {3.5/5}: Give Tholi Prema a chance and it might just surprise you. Timesofindia.indiatimes.com (10 February 2018). Retrieved on 2018-11-03.
  32. Tholi Prema review by jeevi – Telugu cinema review – Varun Tej and Raashi Khanna. Idlebrain.com (10 February 2018). Retrieved on 2018-11-03.
  33. Raashi Khanna’s Kollywood debut. Deccanchronicle.com (23 September 2016). Retrieved on 13 October 2017.