حاجی شاہ (انگریزی: Haji Shah) اٹک شہرکے قریب ایک گاؤں ہے جو اپنی خوبصورتی خودبیان کرتاہے۔ حاجی شاہ ضلع اٹک کادوسرابڑاگاؤں ہے جو اٹک شہرسے تقریباً 14کلومیٹرکے فاصلے پرنوخار پل (جو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواکو جدا کرتا ہے) سے پہلے واقع ہے، بنیادی طورپریہ ایک پہاڑی علاقہ ہے آس پاس کے علاقوں سے اونچی جگہ پر واقع ہے۔


حاجی شاہ
سرکاری نام
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ڈویژناٹک
قیام1851
رقبہ
 • شہر90.65 کلومیٹر2 (35 میل مربع)
بلندی471 میل (1,545 فٹ)
آبادی (2012)
 • کثافت3,861/کلومیٹر2 (10,000/میل مربع)
 • شہری9,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ057
ویب سائٹ[1]

مشہور زمانہ اٹک پل اور قلعہ اٹک اس گاؤں سے قریب ترین ہیں۔

حاجی شاہ گاؤں کی تاریخ

ترمیم

اگرزمانہ قدیم کے لحاظ سے بات کی جائے توحاجی شاہ گاؤں کی تاریخ بہت پرانی ہے حاجی شاہ گاؤں کا پرانا نام اندرکوٹ تھا۔ جو1701ء میں تبدیل کرکے حاجی شاہ رکھا گیا تھا۔ جوسادات فیملی سے ایک وڈیراکانانام تھا۔ حاجی شاہ سے پانچ کلومیٹر دور پہاڑوں کے دامن میں رومیاں گاؤں ہے۔ جسے دیکھ کے ایسا لگتا ہے جیسے رومیاں گاؤں کو پہاڑوں نے گود میں اٹھا رکھا ہو۔

علاقائی تقسیم

ترمیم

علاقائی تقسیم کے حوالے سے یہ چھچھ کا آخری گاؤں ہے۔ چھچھکا علاقہ ہزارہ ڈویژن (جو صوبہخیبر پختونخوا میں واقع ہے) کاحصہ رہا ہے۔

تعلیم

ترمیم

حاجی شاہ گاؤں میں60فیصدلوگ تعلیم یافتہ ہیں۔

جغرافیہ

ترمیم

حاجی شاہ 30 کلومیٹر شمال مغربی اٹک میں واقع ہے۔ حاجی شاہ گاؤں کے شمال مغرب سے دریائے سندھ گزرتا ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا دریا ہے۔

نگار خانہ

ترمیم