حاسیہ
(حاسيہ سے رجوع مکرر)
حاسیہ کا لفظ حاسہ یعنی احساس یا سمجھنے کی صلاحیت سے بنا ہے اور انگریزی میں sense کہلاتا ہے۔ سالماتی حیاتیات میں حاسیہ کے معنی ذوطاقین (double stranded) ڈی این اے کے اس طاق (strand) کے لیے جاتے ہیں کہ جو انتساخ (transcription) کے عمل سے گذر کر رائبو مرکزائی تیزاب کا سالمہ تشکیل کرتا ہے اور پھر پر ترجمہ کے عمل کے دوران لحمیات تیار کرتا ہے۔ جبکہ وہ طاق یا strand جو اس حاسیہ کے ساتھ تکمیلی (complementary) ہوتا ہے اس کو ضدحاسیہ (antisense) کہا جاتا ہے۔